🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
204. باب استحباب جعل النوافل في البيت سواء الراتبة وغيرها والأمر بالتحول للنافلة من موضع الفريضة أَو الفصل بينهما بكلام
باب: نوافل گھر میں پڑھنے کا استحباب، خواہ سنن راتبہ ہوں یا دوسرے نوافل، اور نفل کے لیے فرض کی جگہ سے ہٹ جانے یا دونوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے فاصلہ کرنے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1131
وعن عمر بن عطاءٍ: أنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ ابن أُخْتِ نَمِرٍ يَسأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ في الصَّلاَةِ، فَقَالَ: نَعَمْ، صَلَّيْتُ مَعَهُ الجُمُعَةَ في المَقْصُورَةِ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإمَامُ، قُمْتُ في مَقَامِي، فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إلَيَّ، فَقَالَ: لاَ تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ. إِذَا صَلَّيْتَ الجُمُعَةَ فَلاَ تَصِلْهَا بِصَلاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ؛ فَإنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - أمَرَنَا بِذلِكَ، أن لاَ نُوصِلَ صَلاَةً بِصَلاَةٍ حَتَّى نَتَكَلَّمَ أَوْ نَخْرُجَ. رواه مسلم.
عمر بن عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے انہیں سیدنا سائب بن اخت نمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تاکہ ان سے اس چیز کے بارے میں پوچھیں جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نماز میں ان سے (ہوتے) دیکھی تھی۔ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے ان کے ساتھ مقصورہ میں جمعہ پڑھا، جب امام نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ کھڑا ہو گیا اور نماز پڑھنے لگا۔ جب وہ (گھر) داخل ہوئے تو مجھے بلا بھیجا اور فرمایا: جو تم نے کیا ہے دوبارہ نہ کرنا۔ جب تم جمعہ پڑھو تو اسے کسی (دوسری) نماز کے ساتھ نہ ملاؤ یہاں تک کہ بات کر لو یا (وہاں سے) نکل جاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی بات کا حکم دیا ہے کہ ہم کسی نماز کو دوسری نماز کے ساتھ نہ ملائیں یہاں تک کہ بات کر لیں یا (وہاں سے) نکل جائیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1131]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 17 (883) (73).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: فيه رد صريح على بعض المتعصبة الذين يقومون إلى صلاة السنة فور تسليم الإمام من الفرض دون أن يتكلموا أو يغيروا مكانهم
قال الشيخ الألباني: صحيح

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1131 in Urdu