الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
210. باب فضل يوم الجمعة ووجوبها والاغتسال لَهَا والطّيب والتبكير إِلَيْهَا والدعاء يوم الجمعة والصلاة عَلَى النبي - صلى الله عليه وسلم - وفِيهِ بيان ساعة الإجابة واستحباب إكثار ذكر الله تعالى بعد الجمعة
باب: جمعہ کے دن کی فضیلت، جمعہ کا وجوب، اس کے لیے غسل کرنا، خوشبو لگانا اور جلدی جانا، جمعہ کے دن دعا کرنا اور نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنا، اور اس میں قبولیت کی گھڑی کا بیان، اور جمعہ کے بعد کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا استحباب
حدیث نمبر: 1150
وعنه، وعن ابن عمر - رضي الله عنهما: أنهما سَمعَا رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ عَلَى أعْوَادِ مِنْبَرِهِ: «لَيَنْتَهِيَنَّ أقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمُ الجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونَنَّ مِنَ الغَافِلِينَ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منبر کی لکڑیوں پر (کھڑے ہو کر) فرماتے ہوئے سنا: ”لوگ جمعے چھوڑنے سے ضرور باز آ جائیں، ورنہ اللہ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر وہ ضرور غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1150]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1150]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 10 (865) (40).
وضاحت: «وَدْعِهِمُ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «ودعهم» یعنی ان کا چھوڑنا، اور «ختم» (مہر لگانے) کا معنی ٹھپا لگانا اور ڈھانپ دینا ہے، اللہ تعالیٰ کے فرمان ”اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی“ کے بارے میں (علماء نے) کہا ہے: یعنی ٹھپا لگا دیا۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/334)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1150 in Urdu