الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
233. باب وجوب الحج وفضله
باب: حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 1272
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: خَطَبَنَا رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أيُّهَا النَّاسُ، قَدْ فَرَضَ اللهُ عَلَيْكُم الحَجَّ فَحُجُّوا» فَقَالَ رَجُلٌ: أكُلَّ عَامٍ يَا رَسولَ اللهِ؟ فَسَكَتَ، حَتَّى قَالَهَا ثَلاثًا. فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ» ثُمَّ قَالَ: «ذَرُوني مَا تَرَكْتُكُمْ؛ فَإنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤالِهِمْ، وَاخْتِلاَفِهِمْ عَلَى أنْبِيَائِهِمْ، فَإذَا أمَرْتُكُمْ بِشَيءٍ فَأتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَن شَيْءٍ فَدَعُوهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! اللہ نے تم پر حج فرض کیا ہے، لہٰذا حج کرو۔“ تو ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہر سال؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ اس نے یہ بات تین مرتبہ کہی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہر سال) واجب ہو جاتا، اور تم اس کی طاقت نہ رکھتے۔“ پھر فرمایا: ”جب تک میں تمہیں (کسی بات میں) چھوڑے رکھوں تم بھی مجھے چھوڑے رکھو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنے کثرتِ سوال اور اپنے انبیاء سے اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئے، لہٰذا جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو اپنی استطاعت کے مطابق اسے بجا لاؤ، اور جب تمہیں کسی چیز سے منع کروں تو اسے چھوڑ دو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1272]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1272]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 91 (1337) (131).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1272 in Urdu