🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
233. باب وجوب الحج وفضله
باب: حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1283
عن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - حَجَّ عَلَى رَحْلٍ وَكانت زَامِلَتهُ. رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پالان پر حج کیا اور وہی (سواری) آپ کا سامان بردار اونٹ بھی تھی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1283]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 163 (1517).
وضاحت: «زَامِلَتهُ» : ”زاملہ“ وہ اونٹ ہے جس پر کھانا اور سامان لادا جاتا ہے، یہ ”زمل“ سے ہے جس کا معنی بوجھ اٹھانا ہے، اور مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی الگ زاملہ نہیں تھا جو آپ کا کھانا اور سامان اٹھاتا، بلکہ وہ آپ کے ساتھ آپ کی سواری ہی پر لدا ہوا تھا، چنانچہ وہی سواری تھی اور وہی زاملہ (بار بردار)۔ (فتح الباری 3/480)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)


Riyad al-Salihin Hadith 1283 in Urdu