الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1333
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمْ أَرْضُونَ، وَيَكْفِيكُمُ اللهُ، فَلاَ يَعْجِز أَحَدُكُمْ أَنْ يَلْهُوَ بِأَسْهُمِهِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب تم پر کئی سرزمینیں فتح کی جائیں گی اور اللہ تمہیں (دشمن کے مقابلے میں) کافی ہو جائے گا، تو (اس وقت بھی) تم میں سے کوئی اپنے تیروں سے کھیلنے (یعنی تیر اندازی کی مشق) سے عاجز نہ ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1333]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1333]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 52 (1918) (168).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1333 in Urdu