🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
257. باب تحريم النميمة وهي نقل الكلام بَيْنَ الناس عَلَى جهة الإفساد
باب: چغلی کی حرمت، اور چغلی یہ ہے کہ فساد ڈالنے کی غرض سے لوگوں کے درمیان بات پہنچائی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1538
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ مَا العَضْهُ؟ هي النَّمَيمَةُ؛ القَالَةُ بَيْنَ النَّاسِ» . رواه مسلم. «العَضْهُ» : بفتح العين المهملة، وإسكان الضاد المعجمة، وبالهاء عَلَى وزن الوجهِ، ورُوِي «العِضةُ» بكسر العين وفتح الضاد المعجمة عَلَى وزن العِدَة، وهي: الكذب والبُهتان، وعلى الرِّواية الأولى: العَضْهُ مصدرٌ يقال: عَضَهَهُ عَضهًا، أيْ: رماهُ بالعَضْهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ «العَضْهُ» کیا ہے؟ وہ چغلی ہے، یعنی لوگوں کے درمیان (فساد ڈالنے والی) باتیں پھیلانا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«العَضْهُ»: عین مہملہ کے فتحہ، ضاد معجمہ کے سکون اور ہا کے ساتھ، «الوَجْه» کے وزن پر ہے۔ اور «العِضَةُ» بھی روایت کیا گیا ہے، عین کے کسرہ اور ضاد معجمہ کے فتحہ کے ساتھ، «العِدَة» کے وزن پر، اور اس کا معنی ہے: جھوٹ اور بہتان۔ اور پہلی روایت کے مطابق «العَضْهُ» مصدر ہے، کہا جاتا ہے: «عَضَهَهُ عَضْهًا» یعنی اس پر «عَضْه» (بہتان) لگایا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1538]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 28 (2606) (102).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1538 in Urdu