الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. باب النهي عن الافتخار والبغي
باب: فخر اور سرکشی کی ممانعت
حدیث نمبر: 1589
وعن عياضِ بن حمارٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ تَعَالَى أوْحَى إلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لا يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أحَدٍ، وَلاَ يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أحَدٍ» . رواه مسلم.
قَالَ أهلُ اللغةِ: البغيُ: التَّعَدِّي والاستطالَةُ.
قَالَ أهلُ اللغةِ: البغيُ: التَّعَدِّي والاستطالَةُ.
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ تم عاجزی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر فخر کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اہلِ لغت کہتے ہیں: «البَغْيُ» کا معنی ہے: حد سے تجاوز کرنا اور (دوسروں پر) بڑائی جتانا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1589]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اہلِ لغت کہتے ہیں: «البَغْيُ» کا معنی ہے: حد سے تجاوز کرنا اور (دوسروں پر) بڑائی جتانا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1589]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 160 (2865) (64).
وضاحت: «البَغْيُ» : (دیکھیے: الصحاح 6/2281، مادہ: بغی)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1589 in Urdu