🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
280. باب تحريم الهجران بين المسلمين فوق ثلاثة أيام إِلاَّ لبدعة في المهجور، أَوْ تظاهرٍ بفسقٍ أَوْ نحو ذَلِكَ
باب: مسلمانوں کا آپس میں تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرنے کی حرمت، سوائے اس کے کہ جس سے قطع تعلق کیا جائے اس میں کوئی بدعت ہو، یا وہ کھلم کھلا فسق کرتا ہو، یا اس جیسی کوئی اور وجہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1593
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «تُعْرَضُ الأَعْمَالُ في كلِّ اثْنَيْنِ وَخَمْيسٍ، فَيَغْفِرُ اللهُ لِكُلِّ امْرِئٍ لا يُشْرِكُ باللهِ شَيْئًا، إِلاَّ امْرَءًا كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أخِيهِ شَحْنَاءُ، فَيقُولُ: اتْرُكُوا هذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر پیر اور جمعرات کو اعمال پیش کیے جاتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ہر اس آدمی کو بخش دیتا ہے جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا، سوائے اس آدمی کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو، تو (اللہ) فرماتا ہے: ان دونوں کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر لیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1593]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 12 (2565) (36).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1593 in Urdu