الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
290. باب تحريم النظر إِلَى المرأة الأجنبية والأمرد الحسن لغير حاجة شرعية
باب: کسی شرعی ضرورت کے بغیر اجنبی (نامحرم) عورت اور خوبصورت بے ریش لڑکے کی طرف دیکھنے کی حرمت
حدیث نمبر: 1624
وعن أَبي طلحة زيد بن سهل - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا قُعُودًا بالأفْنِيَةِ نَتَحَدَّثُ فِيهَا فَجَاءَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَامَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: «مَا لَكُمْ وَلِمَجَالسِ الصُّعُدَاتِ؟ اجْتَنِبُوا مَجَالِسَ الصُّعُدَاتِ» . فقُلْنَا: إنَّمَا قَعَدْنَا لِغَيْرِ مَا بَأسٍ، قَعَدْنَا نَتَذَاكَرُ، وَنَتَحَدَّثُ. قَالَ: «إمَّا لاَ فَأَدُّوا حَقَّهَا: غَضُّ البَصَرِ، وَرَدُّ السَّلاَمِ، وَحُسْنُ الكَلاَمِ» . رواه مسلم.
«الصُّعُدات» بضمِ الصاد والعين: أيْ الطُّرقَاتِ.
«الصُّعُدات» بضمِ الصاد والعين: أيْ الطُّرقَاتِ.
سیدنا ابوطلحہ زید بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم گھروں کے سامنے کی کھلی جگہوں میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے پاس کھڑے ہو گئے، پھر فرمایا: ”تمہیں راستوں کی مجلسوں سے کیا واسطہ؟ راستوں کی مجلسوں سے بچو۔“ ہم نے عرض کیا: ہم تو کسی برائی کے بغیر بیٹھے ہیں، ہم آپس میں مذاکرہ اور بات چیت کرنے بیٹھے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر (تم بیٹھنا ترک) نہیں (کر سکتے) تو ان (مجلسوں) کا حق ادا کرو: نگاہ نیچی رکھنا، سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کرنا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الصُّعُدات»: صاد اور عین کے ضمہ کے ساتھ ہے، یعنی راستے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1624]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الصُّعُدات»: صاد اور عین کے ضمہ کے ساتھ ہے، یعنی راستے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1624]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 2 (2161) (2).
وضاحت: «بالأفْنِيَةِ» : «الأفنیہ» فِناء کی جمع ہے، اور یہ گھر کے سامنے کی کشادہ جگہ ہے۔ (النہایہ 3/477)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1624 in Urdu