🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
330. باب كراهة تسمية العنب كرمًا
باب: انگور کو ”کرم“ کہنے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1741
وعن وائلِ بنِ حُجرٍ - رضي الله عنه - عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَقُولُوا: الكَرْمُ، وَلكِنْ قُولُوا: العِنَبُ، والحَبَلَةُ» . رواه مسلم. «الحَبَلَةُ» بفتح الحاء والباء، ويقال أيضًا بإسكان الباء.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(انگور کو) کرم نہ کہو، بلکہ عنب اور حبلہ کہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الحَبَلَةُ»: حاء اور باء دونوں پر زبر کے ساتھ ہے، اور باء کے سکون کے ساتھ (حَبْلَة) بھی کہا جاتا ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1741]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 46 (2248) (12).
وضاحت: شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”کرم (عزت و سخاوت) ایک پسندیدہ صفت ہے جس سے مومن کو متصف کیا جاتا ہے، خاص طور پر جب وہ سخی ہو اور اپنے مرتبے، مال یا علم کے ذریعے بھلائی خرچ کرنے والا ہو، تو وہ انگور کی نسبت اس صفت کا زیادہ حق دار ہے۔ (انگور کو) حبلہ یا عنب کہا جائے، رہا اسے کرم کہنا تو یہ نہیں (ہونا چاہیے)۔ اور اس کا، واللہ اعلم، ایک سبب یہ ہے کہ اس انگور سے بعض اوقات ایک خبیث حرام مشروب بنایا جاتا ہے، کیونکہ انگور سے کبھی شراب بنائی جاتی ہے، ہم اللہ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور کو کرم کہنے سے منع فرمایا۔ اور زراعت وغیرہ کے بارے میں لکھی گئی بعض کتابوں میں جو ”شجر الکرم“ یا ”الکروم“ کہا جاتا ہے، وہ بھی اسی ممانعت میں داخل ہے…“ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/312)
«الحَبَلَةُ» : انگور کے درخت کی جڑ یا شاخ۔ (النہایہ 1/334)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1741 in Urdu