الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1825
وعن أبي موسى الأشعريِّ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لَيَأتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ فَلاَ يَجِدُ أَحَدًا يَأخُذُهَا مِنهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ضرور ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں آدمی سونے کا صدقہ لے کر گھومے گا مگر کسی کو نہیں پائے گا جو اسے اس سے لے لے، اور ایک آدمی کو دیکھا جائے گا کہ چالیس عورتیں اس کے پیچھے ہوں گی جو اس کی پناہ لیں گی، مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1825]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1825]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 84 (1012) (59).
وضاحت: «يَلُذْنَ» : یعنی اس کی طرف منسوب ہوں گی (اس کی پناہ میں ہوں گی) تاکہ وہ ان کی ضرورتیں پوری کرے اور ان کا دفاع کرے، جیسے کسی قبیلے کے مردوں میں سے صرف ایک باقی رہ جائے اور اس کی عورتیں باقی ہوں، تو وہ اس آدمی کی پناہ لیں تاکہ وہ ان کا دفاع کرے، ان کی ضرورتیں پوری کرے اور اس کی وجہ سے کوئی ان کے بارے میں لالچ نہ کرے۔ رہا مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کا سبب، تو وہ جنگ و قتال ہے جو آخری زمانے میں ہوگا اور بڑی بڑی لڑائیوں کا تسلسل ہے۔ یہ بات مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) نے کہی ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/104)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1825 in Urdu