الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1846
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «خُلِقَتِ المَلاَئِكَةُ مِنْ نُورٍ، وَخُلِقَ الجَانُّ مِنْ مَارِجٍ من نَارٍ، وَخُلِقَ آدَمُ مِمَّا وُصِفَ لَكُمْ» . رواه مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے نور سے پیدا کیے گئے، اور جن آگ کے شعلے سے پیدا کیے گئے، اور آدم (علیہ السلام) اس چیز سے پیدا کیے گئے جو تمہیں بیان کر دی گئی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1846]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1846]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 226 (2996) (60).
وضاحت: «مَارِجٍ من نَارٍ» : آگ کا وہ شعلہ جو اس کے دھویں (سیاہی) کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ (النہایہ 4/315)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1846 in Urdu