🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
371. باب الأمر بالاستغفار وفضله
باب: استغفار کا حکم اور اس کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1874
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لاَ إلَهَ إلاَّ هُوَ الحَيَّ القَيُّومَ وَأَتُوبُ إلَيهِ، غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ، وإِنْ كانَ قَدْ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ» . رواه أبو داود والترمذي والحاكم، وقال: «حديث صحيح على شرط البخاري ومسلم» .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص یہ کہے: «أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» (میں اس اللہ سے بخشش مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، جو ہمیشہ زندہ اور (سب کو) قائم رکھنے والا ہے، اور میں اس کی طرف توبہ کرتا ہوں)، اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں، اگرچہ وہ میدانِ جنگ سے بھاگا ہو۔“
(اسے ابوداود، ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے، اور (حاکم نے) کہا ہے: یہ حدیث بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1874]
تخریج الحدیث: أخرجه: الحاكم 1/ 511 و2/ 117 - 118.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: هذا يوهم أن أبا داود والترمذي أخرجاه من حديث ابن مسعود وليس كذلك وإنما أخرجه الحاكم فقط وإسناده قوي وأما أبو داود والترمذي فإنما أخرجاه من حديث زيد مولى رسول الله ﷺ وفي إسناده جهالة لكنه شاهد لا بأس به وللحديث شواهد أخرى أشرت إليها في (التعليق الرغيب) (2 / 269)
وضاحت: اسے ابن خزیمہ نے (کتاب) ”التوکل“ میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، جیسا کہ اتحاف المہرہ (10/438، حدیث 13115) میں ہے۔ رہی ابوداود (1517) اور ترمذی (3577) کی روایتیں، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره


Riyad al-Salihin Hadith 1874 in Urdu