🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
372. باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1891
وعنه - رضي الله عنه - قال: شَهِدْتُ مِنَ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - مَجْلِسًا وَصَفَ فِيهِ الجَنَّةَ حَتَّى انْتَهَى، ثُمَّ قَالَ في آخِرِ حَدِيثِهِ: «فيهَا مَا لاَ عَينٌ رَأَتْ، وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلاَ خَطَرَ عَلى قَلْبِ بَشَرٍ» ثُمَّ قَرَأَ: ﴿تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ المَضَاجِعِ﴾ إلى قوله تعالى: ﴿فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ﴾ [السجدة: ١٦ - ١٧] . رواه البخاري.
انہی (سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مجلس میں حاضر ہوا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا وصف بیان فرمایا یہاں تک کہ (بیان) ختم کیا، پھر اپنی بات کے آخر میں فرمایا: ”اس میں وہ (نعمتیں) ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیت) پڑھی: ”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں“ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک: ”پس کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے آنکھوں کی کیسی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔“ (سورۃ السجدہ: 16-17)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 143 (2825) (5).
وضاحت: «رواه البخاري» : بخاری کی روایت (4/143، حدیث 3244) تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1891 in Urdu