🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 192
التاسع: عن أَبي سعيد الحسن البصري: أن عائِذَ بن عمرو - رضي الله عنه - دخل عَلَى عُبَيْدِ اللهِ بنِ زياد، فَقَالَ: أي بُنَيَّ، إني سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ شَرَّ الرِّعَاءِ الحُطَمَةُ» فَإِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ، فَقَالَ لَهُ: اجلِسْ فَإِنَّمَا أنْتَ مِنْ نُخَالَةِ أصْحَابِ مُحَمَّد - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: وهل كَانَتْ لَهُم نُخَالَةٌ إِنَّمَا كَانَتِ النُّخَالَةُ بَعْدَهُمْ وَفي غَيْرِهِمْ. رواه مسلم.
ابوسعید حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس گئے اور فرمایا: اے میرے بیٹے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدترین نگران وہ ہے جو سخت گیر ہو۔“ لہٰذا تم ان میں سے ہونے سے بچو۔ اس نے ان سے کہا: بیٹھ جاؤ، تم تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا بھوسا (یعنی کم تر لوگ) ہو۔ انہوں نے فرمایا: کیا ان میں بھی کوئی بھوسا تھا؟ بھوسا تو ان کے بعد اور ان کے علاوہ دوسروں میں ہوا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 9 (1830) (23).
وضاحت: «الحُطَمَةُ» : یعنی اونٹوں کی نگہبانی میں سختی کرنے والا۔ (النہایہ 1/402)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 192 in Urdu