الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 214
وعن أَبي أمامة إياس بن ثعلبة الحارثي - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَن اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِم بيَمِينه، فَقَدْ أَوْجَبَ اللهُ لَهُ النَّارَ، وَحَرَّمَ عَلَيهِ الجَنَّةَ» فَقَالَ رَجُلٌ: وَإنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُول الله؟ فَقَالَ: «وإنْ قَضِيبًا مِنْ أَرَاك» . رواه مسلم.
سیدنا ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی (جھوٹی) قسم کے ذریعے کسی مسلمان آدمی کا حق مار لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے آگ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام کر دی۔“ تو ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ وہ پیلو (اراک) کے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 214]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 85 (137) (218).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 214 in Urdu