الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم
باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا
حدیث نمبر: 353
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أرَانِي فِي المَنَامِ أتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ، فَجَاءنِي رَجُلانِ، أحَدُهُما أكبر مِنَ الآخرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الأصْغَرَ، فَقِيلَ لِي: كَبِّرْ، فَدَفَعْتهُ إِلَى الأكْبَرِ مِنْهُمَا» . رواه مسلم مسندًا والبخاري تعليقًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں خود کو مسواک کرتے دیکھا، تو میرے پاس دو آدمی آئے، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو دی، تو مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دیجیے، چنانچہ میں نے وہ ان دونوں میں سے بڑے کو دے دی۔“
(اسے مسلم نے مسنداً اور بخاری نے تعلیقاً روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 353]
(اسے مسلم نے مسنداً اور بخاری نے تعلیقاً روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 57 (2271) (19)، وعلّقه البخاري 1/ 70 (246).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
Riyad al-Salihin Hadith 353 in Urdu