الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. باب إجراء أحكام الناس عَلَى الظاهر وسرائرهم إِلَى الله تَعَالَى
باب: لوگوں پر (شرعی) احکام ان کے ظاہر کے مطابق جاری کرنے اور ان کے باطن کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 394
وعن جندب بن عبد الله - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - بَعَثَ بَعْثًا مِنَ المُسْلِمينَ إِلَى قَومٍ مِنَ المُشرِكينَ، وَأنَّهُمْ التَقَوْا، فَكَانَ رَجُلٌ مِنَ المُشْركينَ إِذَا شَاءَ أَنْ يَقْصِدَ إِلَى رَجُل مِنَ المُسْلِمينَ قَصَدَ لَهُ فَقَتَلَهُ، وَأنَّ رَجُلًا مِنَ المُسْلِمِينَ قَصَدَ غَفْلَتَهُ. وَكُنَّا نتحَدَّثُ أنَّهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَلَمَّا رَفَعَ عَلَيهِ السَّيفَ، قَالَ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، فَقَتَلهُ، فَجَاءَ البَشيرُ إِلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَسَألَهُ وَأخبَرَهُ، حَتَّى أخْبَرَهُ خَبَرَ الرَّجُلِ كَيْفَ صَنَعَ، فَدَعَاهُ فَسَألَهُ، فَقَالَ: «لِمَ قَتَلْتَهُ؟» فَقَالَ: يَا رَسُول اللهِ، أوْجَعَ في المُسلِمِينَ، وَقَتَلَ فُلانًا وفلانًا، وسمى لَهُ نَفرًا، وَإنِّي حَمَلْتُ عَلَيهِ، فَلَمَّا رَأى السَّيفَ، قَالَ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ. قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أَقَتَلْتَهُ؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَكَيفَ تَصْنَعُ بلاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، إِذَا جَاءَتْ يَوْمَ القِيَامَةِ؟» قَالَ: يَا رَسُول الله، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ: «وكَيفَ تَصْنَعُ بِلا إلهَ إلاَّ الله إِذَا جَاءتْ يَوْمَ القِيَامَةِ؟» فَجَعَلَ لاَ يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ: «كَيفَ تَصْنَعُ بِلاَ إلهَ إلاَّ الله إِذَا جَاءَتْ يَوْمَ القِيَامَةِ» . رواه مسلم.
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کا ایک لشکر مشرکوں کی ایک قوم کی طرف بھیجا، اور ان کا آپس میں مقابلہ ہوا۔ مشرکوں میں ایک آدمی ایسا تھا کہ جب وہ مسلمانوں میں سے کسی آدمی کا قصد کرنا چاہتا تو اس کا قصد کر کے اسے قتل کر دیتا، اور مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اس کی غفلت (کے موقع) کی تاک لگائی۔ (جندب کہتے ہیں:) ہم آپس میں یہ بات کیا کرتے تھے کہ وہ اسامہ بن زید تھے۔ جب اس نے اس پر تلوار اٹھائی تو اس (مشرک) نے کہا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، لیکن اس نے اسے قتل کر دیا۔ پھر خوشخبری دینے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے (حالات) پوچھے تو اس نے آپ کو بتائے، یہاں تک کہ اس نے آپ کو اس آدمی کی خبر بھی بتائی کہ اس نے کیا کیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور اس سے پوچھا اور فرمایا: ”تم نے اسے کیوں قتل کیا؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے مسلمانوں کو بہت تکلیف پہنچائی تھی، اور فلاں فلاں کو قتل کیا تھا، اور اس نے آپ کے سامنے کچھ لوگوں کے نام لیے، اور (کہا:) میں نے اس پر حملہ کیا، جب اس نے تلوار دیکھی تو کہا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے قتل کر دیا؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو جب قیامت کے دن «لا إله إلا الله» (کا کلمہ) آئے گا تو تم اس کا کیا کرو گے؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور جب قیامت کے دن «لا إله إلا الله» آئے گا تو تم اس کا کیا کرو گے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ کچھ نہ فرماتے تھے کہ: ”جب قیامت کے دن «لا إله إلا الله» آئے گا تو تم اس کا کیا کرو گے؟“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 394]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 68 (97) (160).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 394 in Urdu