🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. باب الخوف
باب: (اللہ تعالیٰ سے) خوف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 404
وعنه، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - إذْ سمع وجبة، فَقَالَ: «هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذَا؟» قُلْنَا: الله وَرَسُولُهُ أعْلَمُ. قَالَ: «هذَا حَجَرٌ رُمِيَ بِهِ في النَّارِ مُنْذُ سَبْعينَ خَريفًا، فَهُوَ يَهْوِي في النَّارِ الآنَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَعْرِها فَسَمِعْتُمْ وَجْبَتَهَا» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی چیز کے گرنے کی آواز سنی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک پتھر ہے جو ستر سال پہلے جہنم میں پھینکا گیا تھا، وہ اب تک جہنم میں گرتا چلا جا رہا تھا یہاں تک کہ (اب) اس کی تہہ تک پہنچا ہے، تو تم نے اس کے گرنے کی آواز سنی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 404]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 150 (2844).
وضاحت: «وَجْبَةً» : امام نووی رحمہ اللہ نے (حدیث 2845 کے تحت) فرمایا: اس کا معنی ہے: گرنا (یعنی گرنے کی آواز)۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/154)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 404 in Urdu