🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. باب الرجاء
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 428
وعن أنس - رضي الله عنه - عن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنّ الكَافِرَ إِذَا عَمِلَ حَسَنَةً، أُطعِمَ بِهَا طُعْمَةً مِنَ الدُّنْيَا، وَأَمَّا المُؤْمِنُ فَإنَّ الله تَعَالَى يَدَّخِرُ لَهُ حَسَنَاتِهِ في الآخِرَةِ، وَيُعْقِبُهُ رِزْقًا في الدُّنْيَا عَلَى طَاعَتِهِ» .
وفي رواية: «إنَّ الله لاَ يَظْلِمُ مُؤْمِنًا حَسنَةً يُعْطَى بِهَا في الدُّنْيَا، وَيُجْزَى بِهَا في الآخِرَةِ. وَأَمَّا الكَافِرُ فَيُطْعَمُ بِحَسَنَاتِ مَا عَمِلَ للهِ تَعَالَى في الدُّنْيَا، حَتَّى إِذَا أفْضَى إِلَى الآخرَةِ، لَمْ يَكُنْ لَهُ حَسَنَةٌ يُجْزَى بِهَا» . رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر جب کوئی نیکی کرتا ہے تو اس کے بدلے اسے دنیا ہی میں کچھ کھلا دیا جاتا ہے، اور رہا مومن تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیاں اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر دیتا ہے اور اس کی اطاعت پر اسے دنیا میں بھی رزق عطا فرماتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ کسی مومن پر اس کی ایک نیکی کے بارے میں بھی ظلم نہیں کرتا، اس کے بدلے اسے دنیا میں بھی عطا کیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس کی جزا دی جائے گی۔ اور رہا کافر تو اسے ان نیکیوں کے بدلے جو اس نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کے لیے کی ہوں، (دنیا ہی میں) کھلا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ آخرت میں پہنچے گا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ ہوگی جس کی اسے جزا دی جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 428]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 135 (2808) (56) و(57).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 428 in Urdu