🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. باب الرجاء
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 439
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أَرادَ اللهُ تَعَالَى رَحمةَ أُمَّةٍ، قَبَضَ نَبيَّهَا قَبْلَها، فَجعلهُ لَهَا فَرطًا وَسَلَفًا بَيْنَ يَديْهَا، وإذَا أَرادَ هَلَكَةَ أُمَّةٍ، عَذَّبَهَا وَنَبِيُّهَا حَيٌّ، فَأَهْلكَها وَهُوَ حيٌّ يَنظُرُ، فَأَقرّ عَينَهُ بهلاَكِها حِينَ كَذَّبُوهُ وَعَصَوا أَمْرَهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی امت پر رحمت کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے نبی کو اس سے پہلے (دنیا سے) اٹھا لیتا ہے اور اسے اس کے لیے آگے جانے والا میرِ سامان اور پیش رو بنا دیتا ہے، اور جب کسی امت کی ہلاکت کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے نبی کی زندگی ہی میں اسے عذاب دیتا ہے، چنانچہ اسے اس حال میں ہلاک کرتا ہے کہ وہ (نبی) زندہ ہوتا ہے اور دیکھ رہا ہوتا ہے، تو اس کی ہلاکت سے اس (نبی) کی آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہے، جب انہوں نے اسے جھٹلایا اور اس کے حکم کی نافرمانی کی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 65 (2288) (24).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 439 in Urdu