🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
142. باب استحباب تشميت العاطس إِذَا حمد الله تَعَالَى وكراهة تشميته إذا لَمْ يحمد الله تَعَالَى وبيان آداب التشميت والعطاس والتثاؤب
باب: چھینکنے والا جب اللہ تعالیٰ کی حمد کرے تو اس کا جواب دینے (یرحمک اللہ کہنے) کا استحباب، اور جب حمد نہ کرے تو جواب دینے کی کراہت، اور چھینک کا جواب دینے، چھینکنے اور جمائی لینے کے آداب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 880
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «إِذَا عَطَسَ أحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللهَ فَشَمِّتُوهُ، فَإنْ لَمْ يَحْمَدِ الله فَلاَ تُشَمِّتُوهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے اور اللہ کی حمد کرے تو اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دو، اور اگر وہ اللہ کی حمد نہ کرے تو اسے دعا نہ دو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 880]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 225 (2992) (54).
وضاحت: «فَشَمِّتُوهُ» : تشمیت کا معنی ہے خیر و برکت کی دعا دینا۔ (النہایہ 2/499)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 880 in Urdu