علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب كراهية التختم في أصبعين
باب: دو انگلی میں انگوٹھی پہننے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1786
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُوسَى، قَال: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَائِ وَأَنْ أَلْبَسَ خَاتَمِي فِي هَذِهِ وَفِي هَذِهِ وَأَشَارَ إِلَى السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قسي» (ایک ریشمی کپڑا) سرخ (رنگ کا ریشمی) زین پوش اور اس انگلی اور اس انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا اور انہوں نے شہادت اور بیچ کی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1786]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1786]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، والذکر 18 (2725)، سنن ابی داود/ الخاتم 4 (4225)، سنن النسائی/الزینة 52 (5213)، 79 (5288)، و 121 (5378)، سنن ابن ماجہ/اللباس 43 (3648)، (تحفة الأشراف: 10318)، و مسند احمد (1/88، 134، 138) (صحیح) ہذہ أو ہذہ کے لفظ سے صحیح ہے، اور دونوں سیاق کا معنی ایک ہی ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح - بلفظ " فى هذه أو هذه " شك عاصم - الضعيفة (5499)
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 1786 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1786
اردو حاشہ:
نوٹ:
ہذہ أو ہذہ کے لفظ سے صحیح ہے،
اور دونوں سیاق کا معنی ایک ہی ہے)
نوٹ:
ہذہ أو ہذہ کے لفظ سے صحیح ہے،
اور دونوں سیاق کا معنی ایک ہی ہے)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1786]
Sunan at-Tirmidhi Hadith 1786 in Urdu