🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (657)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 328
وبه عن عدي بن ثابت الانصاري ان عبدالله بن يزيد الخطم اخبره ان ابا ايوب الانصاري اخبره انه صلى مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فى حجة الوداع المغرب والعشاء بالمزدلفة جميعا.
سیدنا ابوایوب الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حجتہ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 328]
تخریج الحدیث: «488- الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 401/1 ح 926، ك 20 ب 65 ح 198) التمهيد 225/23، الاستذكار: 866، و أخرجه البخاري (4414) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 328 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 328
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 4414، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ حج کے دن عرفات میں مغرب کی نماز نہیں پڑھنی چاہئے بلکہ مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں مزدلفہ میں جمع کر کے پڑھنی چاہئیں۔ یہی سنت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہے۔
➋ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں اکٹھی کر کے مزدلفہ میں پڑھتے تھے۔
➌ نیز دیکھئے: [الموطأ حديث: 190، البخاري 139، ومسلم 1280]
[موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 488]

Moata Imam Malik (Qasim) Hadith 328 in Urdu