علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اپنے بھائی سے بائیکاٹ کرنے والے کی مذمت
حدیث نمبر: 484
443- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”تفتح أبواب ا لجنة يوم الاثنين ويوم الخميس، فيغفر لكل عبد لا يشرك بالله شيئا إلا رجلا كانت بينه وبين أخيه شحناء، فيقال: أنظروا هذين حتى يصطلحا.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کے دروازے پیر اور جمعرات کو کھولے جاتے ہیں پھر ہر اس (مسلمان) بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو اللہ کے ساتھ کسی چیز میں شرک نہیں کرتا تھا سوائے اس آدمی کے جو اپنے اور اپنے بھائی کے درمیان دشمنی رکھتا ہے۔ پھر کہا جاتا ہے: ان دونوں کو پیچھے ہٹاؤ (مہلت دو) حتیٰ کہ یہ صلح کر لیں۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: «443- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 908/2 ح 1751، ك 47 ب 4 ح 17) التمهيد 262/21، الاستذكار: 1683، و أخرجه مسلم (2565) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
Moata Imam Malik (Qasim) Hadith 484 in Urdu