الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبئی رفتار
حدیث نمبر: 122
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي يُونُسَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «وَلَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّ الشَّمْسَ تَجْرِي فِي وَجْهِهِ، وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَسْرَعَ فِي مِشْيَتِهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا الْأَرْضُ تُطْوَى لَهُ إِنَّا لَنُجْهِدُ أَنْفُسَنَا وَإِنَّهُ لَغَيْرُ مُكْتَرِثٍ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خوبصورت کوئی چیز نہیں دیکھی، گویا کہ سورج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے مبارک میں تیر رہا ہوتا تھا، اور چلنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تیز میں نے کوئی نہیں دیکھا، گویا زمین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لپیٹ دی جاتی تہی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلنے میں پوری محنت و مشقت صرف کرتے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفتار میں کوئی تکلف نہیں فرماتے تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى مشية رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 122]
تخریج الحدیث: { «صحيح» }:
«سنن ترمذي: 3248 وقال:هذا حديث غريب . مسند احمد: 380/2 ح 8943 . صحيح ابن حبان (الاحسان: 6276، نسخه محققه: 6309)»
اس روایت پر دو اعتراض ممکن ہیں:
➊ ابن لہیعہ آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔
➋ ابن لہیعہ مدلس تھے، لیکن مسند احمد (350/2 ح 860) میں ابن لہیعہ کے سماع کی تصریح موجود ہے۔
ان دونوں اعتراضوں کا جواب یہ ہے کہ عمرو بن الحارث (ثقہ راوی) نے ابن لہیعہ کی متابعت کر رکھی ہے۔ دیکھئیے: [ صحيح ابن حبان، الاحسان: 6276، اور الكامل لا بن عدي 1013/3 ]
اور یہ سند صحیح ہے، لہٰذا ابن لہیعہ کی مذکورہ روایت بھی اس متابعت کے ساتھ صحیح ہے۔

قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥سليم بن جبير مولى أبي هريرة سليم بن جبير مولى أبي هريرة ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن لهيعة عبد الله بن لهيعة ← سليم بن جبير مولى أبي هريرة | صدوق ، خلط بعد احتراق كتبه ، ورواية ابن المبارك وابن وهب عنه أعدل من غيرهما | |
👤←👥قتيبة بن سعيد قتيبة بن سعيد ← عبد الله بن لهيعة | ثقة ثبت |
Shamail al-Tirmidhi Hadith 122 in Urdu
سليم بن جبير مولى أبي هريرة ← أبو هريرة الدوسي