🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شمائل ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (417)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں کی چار لٹیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: «قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قَدْمَةً وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ»
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ مکہ معظمہ میں تشریف لائے تو آپ کے مبارک بالوں کے چار گیسو تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في شعر رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
«‏‏‏‏(سنن ترمذي:1781، وقال:”هذا حديث غريب، قال محمد (الامام البخاري): لا اعرف لمجاهد سماعا من ام هاني“)، ابوداود (4191)، ابن ماجه (3631)»
تنبیہ: غدائر مینڈھیوں کو کہتے ہیں۔ اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
➊ عبداللہ بن أبی نجیح المکی مدلس تھے۔ دیکھئیے مشاھیر علماء الامصار لابن حبان (‏‏‏‏ص146 ت1153)
حافظ ابن حجر نے انہیں مدلسین کے طبقہ ثالثہ میں ذکر کیا اور کہا:
«اكثر عن مجاهد و كان يدلس عنه» انہوں نے مجاہد سے بہت سی روایتیں بیان کیں اور وہ مجاہد سے تدلیس کرتے تھے۔ (‏‏‏‏طبقات المدلسین بحتحقیقی ص 53)
سفیان بن عیینہ نے بتایا کہ ابن ابی نجیح نے مجاہد کی تفسیر کو ان سے نہیں سنا۔ (‏‏‏‏تاریخ ابن معین، روایۃ الدوری: 426)
یہ روایت «عن» سے ہے اور مدلس کی «عن» والی روایت (‏‏‏‏صحیحین کے علاوہ دوسری کتابوں میں) ضعیف ہوتی ہے۔
➋ بقول امام بخاری ”مجاہد کا ام ہانی سے سماع معلوم نہیں ہے۔“ لہٰذا یہ سند منقطع بھی ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥فاختة الهاشمية أخت علي بن أبي طالبلها صحبة
👤←👥مجاهد بن جبر المخزومي
Newمجاهد بن جبر المخزومي ← فاختة الهاشمية أخت علي بن أبي طالب
ثقة ، إمام في التفسير وفي العلم
👤←👥عبد الله بن أبي نجيح
Newعبد الله بن أبي نجيح ← مجاهد بن جبر المخزومي
ثقة رمي بالقدر وربما دلس
👤←👥سفيان بن عيينة
Newسفيان بن عيينة ← عبد الله بن أبي نجيح
ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات
👤←👥ابن أبي عمر العدني
Newابن أبي عمر العدني ← سفيان بن عيينة
صدوق ، صنف المسند ، وكان لازم ابن عيينة ، لكن قال أبو حاتم : كانت فيه غفلة
Shamail al-Tirmidhi Hadith 28 in Urdu