الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(کنگھی کرنے میں مبالغہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہ تھا)
حدیث نمبر: 35
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عنِ التَّرَجُّلِ إِلَّا غِبًّا»
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلاناغہ روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في ترجل رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 35]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
«(سنن ترمذي: 1756، وقال: هذا حديث حسن صحيح)، ابوداؤد (4159)، نسائي (132/8 ح5058)»
روایت مذکورہ میں وجہ ضعف دو ہیں:
➊ ہشام بن حسان مدلس تھے اور یہ روایت «عن» سے ہے۔
➋ حسن بصری مدلس تھے اور یہ روایت «عن» سے ہے۔
سنن نسائی (5059) وغیرہ میں اس کے ضعیف شواہد بھی ہیں۔
ایک صحیح حدیث میں آیا ہے کہ ایک صحابی نے فرمایا: «كان نبي الله ينهانا عن الارفاء» ”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ارفاء سے منع فرماتے تھے“ پوچھا گیا: ارفاء سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: روزانہ کنگھی کرنا۔ [سنن نسائي: 5061 وسنده صحيح ]
ثابت ہوا کہ شرعی عذر کے بغیر خواہ مخواہ کئی کئی مرتبہ کنگھی کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے، بہتر یہی ہے کہ ایک دن چھوڑ کر سر کے بالوں کی کنگھی کی جائے۔

قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن مغفل بن عبد نهم المزني | صحابي ، بايع تحت الشجرة | |
👤←👥الحسن البصري الحسن البصري ← عبد الله بن مغفل بن عبد نهم المزني | ثقة فقيه ، فاضل مشهور ، وكان يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥هشام بن حسان العتكي هشام بن حسان العتكي ← الحسن البصري | ثقة من أثبت الناس في ابن سيرين ، وفي روايته عن الحسن وعطاء مقال لأنه قيل : كان يرسل عنهما | |
👤←👥يحيى القطان يحيى القطان ← هشام بن حسان العتكي | ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة | |
👤←👥محمد بن بشار بندار محمد بن بشار بندار ← يحيى القطان | ثقة |
Shamail al-Tirmidhi Hadith 35 in Urdu
الحسن البصري ← عبد الله بن مغفل بن عبد نهم المزني