الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
متفرق مضامین کی احادیث
विभिन्न विषयों के बारे में हदीसें
3. باب الزهد والورع
3. دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کا بیان
३. “ दुनिया की इच्छाओं से दूरी और परहेज़गारी ”
حدیث نمبر: 1276
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن انس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الصمت حكمة وقليل فاعله» .‏‏‏‏ اخرجه البيهقي في الشعب بسند ضعيف وصحح انه موقوف من قول لقمان الحکيم.وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الصمت حكمة وقليل فاعله» .‏‏‏‏ أخرجه البيهقي في الشعب بسند ضعيف وصحح أنه موقوف من قول لقمان الحکيم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خاموشی حکمت و دانائی ہے لیکن اس پر عمل پیرا ہونے والے تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور صحیح بات یہ ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول ہے۔
हज़रत अनस रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ ख़ामोश होना ज्ञान और बुद्धि है लेकिन इस का उपयोग करने वाले थोड़े ही होते हैं।”
इसे बैहक़ी ने शअब अल-ईमान में ज़ईफ़ सनद के साथ रिवायत किया है और सहीह बात ये है कि ये लुक़मान हकीम का कहना है।

تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي في شعب الإيمان:4 /264، حدث:5027 وقال: "غلط في هذا عثمان بن سعيد (الكاتب) هذا والصحيح رواية ثابت " عثمان الكاتب ضعيف (تقريب) وله طريق آخر ضعيف جدًا عند القضاعي في مسند الشهاب، حديث:241، وقول لقمان حكيم: أخرجه البيهقي في شعب الإيمان، حديث:5026، وابن حبان في روضة العقلاء، ص:41 وهوصحيح عن أنس.»

Anas (RAA) narrated that Allah's Messenger (ﷺ) said: “Keeping silent is considered as (an act of`) wisdom, but very few practice it.” Related by Al-Baihaqi in his book Shu'ab al-Iman with a weak chain of narrators a he deemed the sound view is that it is traced back to one of the companions who quoted it from Luqman Al-Hakim.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1276  
´دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کا بیان`
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خاموشی حکمت و دانائی ہے لیکن اس پر عمل پیرا ہونے والے تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور صحیح بات یہ ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1276»
تخریج:
«أخرجه البيهقي في شعب الإيمان:4 /264، حدث:5027 وقال: "غلط في هذا عثمان بن سعيد (الكاتب) هذا والصحيح رواية ثابت " عثمان الكاتب ضعيف (تقريب) وله طريق آخر ضعيف جدًا عند القضاعي في مسند الشهاب، حديث:241، وقول لقمان حكيم: أخرجه البيهقي في شعب الإيمان، حديث:5026، وابن حبان في روضة العقلاء، ص:41 وهوصحيح عن أنس.»
تشریح:
اس روایت میں خاموش و مہر برلب رہنے کو حکمت و دانائی اور عقلمندی و دانش مندی قرار دیا گیا ہے۔
یہ گو حضرت لقمان کا قول ہے مگر بہت سی احادیث میں خاموشی کی تائید اور فضول گوئی کی مذمت موجود ہے۔
چنانچہ ایک حدیث میں ہے: «مَنْ صَمَتَ نَجَا» جو خاموش رہا اس نے نجات پائی۔
(مسند أحمد: ۲ /۱۵۹‘ ۱۷۷، وجامع الترمذي‘ صفۃ القیامۃ‘ حدیث:۲۵۰۱) اور ایک حدیث میں ہے: «مَنْ کَانَ یُؤمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلْیَقُلْ خَیْرًا أَوْ لِیَصْمُتْ» جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ ہمیشہ اچھی بات کرے ورنہ خاموش رہے۔
(صحیح البخاري‘ الأدب‘ حدیث:۶۰۱۸‘ ۶۰۱۹‘ ۶۱۳۵و ۶۴۷۶)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1276   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.