الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
متفرق مضامین کی احادیث
विभिन्न विषयों के बारे में हदीसें
6. باب الذكر والدعاء
6. ذکر اور دعا کا بیان
६. “ अल्लाह को याद करने और दुआ करने के नियम ”
حدیث نمبر: 1356
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن انس رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» .‏‏‏‏ رواه النسائي والحاكم. وللترمذي من حديث ابي هريرة نحوه وقال في آخره: «‏‏‏‏وزدني علما الحمد لله على كل حال واعوذ بالله من حال اهل النار» ‏‏‏‏ وإسناده حسن.وعن أنس رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» .‏‏‏‏ رواه النسائي والحاكم. وللترمذي من حديث أبي هريرة نحوه وقال في آخره: «‏‏‏‏وزدني علما الحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من حال أهل النار» ‏‏‏‏ وإسناده حسن.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» اے اللہ! جو علم تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اسے میرے لیے نافع بنا دے اور مجھے ایسا علم عطا فرما جو میرے لیے نفع بخش ہو اور مجھے نفع والا علم دے۔ اسے نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس کے آخر میں اتنا اضافہ ہے «وزدني علما الحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من حال أهل النار» اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے اور میں اہل دوزخ کے حالات سے پناہ مانگتا ہوں۔ اس کی اسناد اچھی ہیں۔
हज़रत अनस रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ये दुआ कहा करते थे « اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني » ’’ ऐ अल्लाह ! जो ज्ञान तू ने मुझे दिया है उसे मेरे लिए लाभदायक बना दे और मुझे ऐसा ज्ञान दे जो मेरे लिए लाभदायक हो और मुझे लाभ देने वाला ज्ञान दे ।”
इसे निसाई और हाकिम ने रिवायत किया है। और त्रिमीज़ी में अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से भी इसी तरह रिवायत है। इस के अंत में इतना बढ़ाया है « وزدني علما الحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من حال أهل النار » ’’ मेरा ज्ञान और बढ़ा दे। हर हाल में अल्लाह का शुक्र है और मैं नरक में रहने वालों के हालात से शरण मांगता हूँ।” इस की सनदें अच्छी हैं।

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي في الكبرٰي: 4 /445، حديث:7868، والحاكم:1 /510 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي، وحديث أبي هريرة: أخرجه الترمذي، الدعوات، حديث:3599 وسنده ضعيف، محمد بن ثابت مجهول، وتلميذه ضعيف.»

Anas (RAA) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) used to say, “O Allah! Grant me benefit in what you have taught me, and teach me useful knowledge and provide me with knowledge that will benefit me.” Related by An-Nasa’i and Al-Hakim. At-Tirmidhi reported a similar tradition on the authority of `Abu Hurairah (RAA), he said at its end, “And increase my knowledge. Praise be to Allah in all circumstances. I seek refuge in Allah from the state of those who will go to Hell.” Its chain of narrators is good.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1356  
´ذکر اور دعا کا بیان`
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وارزقني علما ينفعني» اے اللہ! جو علم تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اسے میرے لیے نافع بنا دے اور مجھے ایسا علم عطا فرما جو میرے لیے نفع بخش ہو اور مجھے نفع والا علم دے۔ اسے نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس کے آخر میں اتنا اضافہ ہے «وزدني علما الحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من حال أهل النار» اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے اور میں اہل دوزخ کے حالات سے پناہ مانگتا ہوں۔ اس کی اسناد اچھی ہیں۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1356»
تخریج:
«أخرجه النسائي في الكبرٰي: 4 /445، حديث:7868، والحاكم:1 /510 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي، وحديث أبي هريرة: أخرجه الترمذي، الدعوات، حديث:3599 وسنده ضعيف، محمد بن ثابت مجهول، وتلميذه ضعيف.»
تشریح:
1. اس حدیث میں جو دعا منقول ہے اس میں ایسے علم کے لیے درخواست کی گئی ہے جو دنیا و آخرت دونوں میں مفید اور سود مند ہو۔
2. جو علم‘ آخرت تباہ کر دے اس کی دعا کرنا مومن کو زیب نہیں دیتا کیونکہ مومن کے نزدیک اخروی کامیابی و کامرانی بنیادی چیز ہے۔
3.نافع علم وہ ہے جس سے ایمانی قوت میں اضافہ ہو اور عمل کرنے کی رغبت پیدا ہو۔
4. دنیاوی علوم کی درخواست دنیاوی امور کی اصلاح اور بہتری کے لیے جائز ہے۔
اس سے انسان کے ایمان باللہ میں اضافہ ہوگا‘ ان علوم میں بھی اہل ایمان کو برتری حاصل ہونی چاہیے ورنہ دنیاوی اعتبار سے کفار کا تسلط اور غلبہ ہوگا۔
اس دور میں یہی صورت حال ہے کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں غیرمسلم بہت آگے نکل چکے ہیں اور وہی آج دنیا کی قیادت کے دعویدار بنے بیٹھے ہیں‘ اسی زور پر جہاں چاہتے ہیں انقلاب اور تبدیلی لے آتے ہیں۔
اہل اسلام کو ان میدانوں میں بھی اپنی برتری اور فوقیت کا سکہ منوانا چاہیے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1356   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.