الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان
The Book of Al-Umra
11. بَابُ مَتَى يَحِلُّ الْمُعْتَمِرُ:
11. باب: عمرہ کرنے والا احرام سے کب نکلتا ہے؟
(11) Chapter. When should a person performing Umra finish his Ihramm?
حدیث نمبر: 1793
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، عن عمرو بن دينار، قال: سالنا ابن عمر رضي الله عن رجل طاف بالبيت في عمرة ولم يطف بين الصفا والمروة، اياتي امراته؟ , فقال: قدم النبي صلى الله عليه وسلم، فطاف بالبيت سبعا، وصلى خلف المقام ركعتين، وطاف بين الصفا والمروة سبعا، وقد كان لكم في رسول الله اسوة حسنة.(مرفوع) حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ فِي عُمْرَةٍ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ؟ , فَقَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا، وَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ.
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، ان سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے کہا کہ ہم نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو عمرہ کے لیے بیت اللہ کا طواف تو کرتا ہے لیکن صفا اور مروہ کی سعی نہیں کرتا، کیا وہ (صرف بیت اللہ کے طواف کے بعد) اپنی بیوی سے ہمبستر ہو سکتا ہے؟ انہوں نے اس کا جواب یہ دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ) تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا سات چکروں کے ساتھ طواف کیا، پھر مقام ابراہیم علیہ السلام کے قریب دو رکعت نماز پڑھی، اس کے بعد صفا اور مروہ کی سات مرتبہ سعی کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے۔

Narrated `Amr bin Dinar: We asked Ibn `Umar whether a man who had performed the Tawaf of the Ka`ba but had not performed the Tawaf between As-Safa and Al-Marwa yet, was permitted to have sexual relation with his wife. He replied, "The Prophet arrived (at Mecca) and circumambulated the Ka`ba seven times and then offered a two rak`at prayer behind Maqam-lbrahim and then performed the going (Tawaf) between As-Safa and Al-Marwa (seven times) (and verily, in Allah's Apostle you have a good example."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 27, Number 20



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1793  
1793. حضرت عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت ابن عمر رضی ؓ سے سوال کیا کہ اگر کوئی عمرہ کرتے وقت بیت اللہ کا طواف مکمل کرے اور صفا ومروہ کے درمیان سعی نہ کرے تو کیا ا پنی بیوی کے پاس جا سکتا ہے؟ انھوں نے جواب دیا: نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ میں تشریف لائے کعبہ کے سات چکر لگائے اور مقام ابراہیم ؑ کے پیچھے دورکعتیں پڑھیں اس کے بعد صفا اور مروہ کے درمیان سات چکر لگائے۔ اور تمہارے لیے رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی میں بہترین نمونہ ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1793]
حدیث حاشیہ:
فائدہ:
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ عمرہ کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ بیت اللہ کا طواف کرنے کے بعد صفا اور مروہ کی سعی کرے، پھر اپنی حجامت بنا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو گا، چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے عمرے کی کیفیت بیان کر کے سائل کو جواب دیا جبکہ حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نے دو ٹوک الفاظ میں فرمایا:
جب تک صفا اور مروہ کی سعی نہ کرے وہ اپنی بیوی کے پاس نہیں جا سکتا۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1793   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.