الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: نیکی اور صلہ رحمی
Chapters on Righteousness And Maintaining Good Relations With Relatives
10. باب مَا جَاءَ فِي صِلَةِ الرَّحِمِ
10. باب: صلہ رحمی کا بیان۔
حدیث نمبر: 1909
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا ابن ابي عمر، ونصر بن علي، وسعيد بن عبد الرحمن المخزومي، قالوا: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن محمد بن جبير بن مطعم، عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا يدخل الجنة قاطع"، قال ابن ابي عمر: قال سفيان: يعني قاطع رحم، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.(مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ"، قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي قَاطِعَ رَحِمٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جبیر بن مطعم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رشتہ ناتا توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔‏‏‏‏ ابن ابی عمر کہتے ہیں: سفیان نے کہا: «قاطع» سے مراد «قاطع رحم» (یعنی رشتہ ناتا توڑنے والا) ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأدب 11 (5984)، صحیح مسلم/البر والصلة 6 (2556)، سنن ابی داود/ الزکاة 45 (1696) (تحفة الأشراف: 3190)، و مسند احمد (4/80، 83، 84، 85) (صحیح)»

وضاحت:
۱؎: یعنی صلہ رحمی کی جائے تو صلہ رحمی کرے اور قطع رحمی کیا جائے تو قطع رحمی کرے، یہ کوئی صلہ رحمی نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح غاية المرام (407)، صحيح أبي داود (1488)

   صحيح البخاري5984جبير بن مطعملا يدخل الجنة قاطع
   صحيح مسلم6521جبير بن مطعملا يدخل الجنة قاطع
   جامع الترمذي1909جبير بن مطعملا يدخل الجنة قاطع
   بلوغ المرام1253جبير بن مطعم‏‏‏‏لا يدخل الجنة قاطع

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ عبدالسلام بن محمد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1253    
´رشتہ داری کو توڑنے والے کا انجام`
«وعن جبير بن مطعم رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏لا يدخل الجنة قاطع ‏‏‏‏ يعني قاطع رحم. متفق عليه»
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں کاٹنے والا داخل نہیں ہو گا یعنی رشتہ داری کو کاٹنے والا۔ متفق عليه۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/باب الأدب: 1253]

تخریج:
[بخاري 5984، مسلم/البر والصلة 18]
[تحفته الاشرف411/2]
فوائد:
➊ قرآن مجید میں قطع رحمی اور فساد فی الارض کرنے والوں کے لئے لعنت کی وعید آئی ہے:
«وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّـهُ بِهِ أَن يُوصَلَ» [13-الرعد:25]
اور جن تعلقات کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ان کو توڑتے ہیں۔
اور فرمایا:
«فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ ٭ أُولَـئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّـهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ» [47-محمد:22]
پس تم سے اس بات کی توقع ہے کہ اگر تم والی بن جاؤ تو زمین میں فساد کرو اور اپنے رشتے کاٹ دو۔ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی پس انہیں بہرہ کر دیا اور ان کی آنکھیں اندھی کر دیں۔
➋ صلہ رحم سے کون سی رشتہ داری مراد ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ رشتہ داری کے کئی مراتب ہیں۔
پہلا یہ کہ آپس میں ایسے رشتہ داری ہو جس سے باہمی نکاح حرام ہو جاتا ہے یعنی ان دونوں میں سے ایک مرد اور ایک عورت ہو تو ان کا نکاح نہ ہو سکتا ہو۔ مثلاً چچا، پھوپھی اور ان کا بھتیجا، ماموں، خالہ اور ان کا بھانجا یہ ایسی قرابت ہے کہ اگر ان دونوں رشتہ داروں کو عورت فرض کیا جائے تو انہیں ایک مرد کے نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں۔ اس کی مثال یہ ہے کہ عورت اور اس کی پھوپھی کو اور عورت اور اس کی خالہ کو دو بہنوں کی طرح ایک نکاح میں جمع کرنا حرام ہے کیونکہ اس سے ان کے درمیان قطع رحم کا خطرہ ہے۔ جن رشتہ داروں کا باہمی نکاح ہو سکتا ہے مثلاً آدمی اور اس کے چچا، پھوپھی، ماموں اور خالہ کی اولاد ان کے درمیان وہ رحم (رشتہ) نہیں جو سب سے نازک ہے اور جو ایک نکاح میں جمع کرنے سے اور طلاق یا خلع کی صورت میں ٹوٹ جاتا ہے۔
دوسرا یہ کہ وہ ایک دوسرے کے وارث بنتے ہوں صاف ظاہر ہے کہ جو قرابت وارث کو حاصل ہوتی ہے غیر وارث کو حاصل نہیں ہوتی ورنہ اللہ تعالیٰ اسے بھی وارث بنا دیتے۔
تیسرا یہ کہ ان دونوں کے علاوہ کسی وجہ سے بھی قرابت حاصل ہو۔ ان میں سے سب سے زیادہ حق ماں کا، پھر باپ کا اور پھر حسب مراتب دوسرے اقارب کا ہے کہ ان سے صلہ رحمی کی جائے اور اگرچہ صلہ رحمی تمام اقارب کا حق ہے مگر درجہ بدرجہ حق بڑھتا چلا جاتا ہے۔
➌ صلہ رحمی کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ آپس میں سلام و کلام کا سلسلہ قائم رہے اگر یہ بھی باقی نہ رہا تو صلہ رحمی کیسی؟ اس کے بعد اقارب کے احوال کی خبرگیری، مال جان سے ان کی مدد اور غلطیوں سے درگزر صلہ رحمی کی مختلف صورتیں ہیں۔
➍ وہ صلہ رحمی جو اللہ تعالیٰ ہم سے چاہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے:
«ليس الواصل بالمكافئ، ولكن الواصل الذى إذا قطعت رحمه وصلها» [صحيح بخاري 5991]
صلہ رحمی کرنے والا شخص وہ نہیں جو برابر کا معاملہ کرتا ہے لیکن اصل صلہ رحمی کرنے والا شخص وہ ہے کہ جب اس کی رشتہ داری قطع کی جائے تو وہ اسے ملائے۔
➎ رشتہ داروں سے سلوک کے تین مرتبے ہیں:
صلہ رحم: رشتہ دار تعلقات منقطع کر دیں تو ان سے ملائے اور حسن سلوک کرے۔
مکافات: رشتہ دار اچھا سلوک کریں تو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔
قطع رحم: رشتہ داروں سے تعلق قطع کر لے خواہ ان کے برا سلوک کرنے کی وجہ سے کرے خواہ ان کی طرف سے اچھا سلوک ہونے کے باوجود تعلقات منقطع کرے بہرحال اگر ان کی طرف سے اچھا سلوک ہونے کے بعد برا سلوک کرتا ہے اور ناطہ توڑ لیتا ہے تو یہ قطع رحم کی بدترین صورت ہے دونوں جانب سے قطع تعلق ہو تو بدترین وہ ہے جو قطع تعلق میں ابتداء کرتا ہے۔
➏ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا کہ میرے کچھ رشتہ دار ایسے ہیں کہ میں ان سے ملاتا ہوں وہ مجھ سے قطع کرتے ہیں میں ان سے احسان کرتا ہوں وہ مجھ سے بدسلوکی کرتے ہیں میں ان سے حلم اختیار کرتا ہوں وہ مجھ پر جہالت کرتے ہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ان كنت كما قلت فكانما تسفهم المل ولا يزال معك من الله ظهير عليهم ما دمت على ذلك» [صحيح مسلم 6525]
اگر ایسے ہی ہے جس طرح تم کہہ رہے ہو تو گویا کہ تم ان کے منہ میں گرم راکھ ڈال رہے ہو اور جب تک اس عمل پر قائم رہو گے ہمیشہ ان کے مقابلے میں اللہ کی طرف سے ایک مددگار تمہارے ساتھ رہے گا۔ [مسلم 6525]
قاطع رحم جنت میں نہیں جائے گا کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام سننے کے بعد بھی کہ قطع رحم حرام ہے اسے حلال سمجھتا ہے وہ کبھی بھی جنت میں داخل نہیں ہو گا کیونکہ اللہ کی حرام کردہ چیز کو حلال سمجھنے والا مسلمان ہی نہیں رہتا۔
اور جو شخص اسے حلال نہیں سمجھتا بلکہ حرام ہی سمجھتا ہے مگر کسی وجہ سے اس گناہ کا مرتکب ہو جاتا ہے وہ ان خوش نصیبوں میں نہیں ہو گا جو ابتداء ہی میں جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ یہ مطلب اس لیے بیان کیا جاتا ہے کہ کبیرہ گناہوں کے مرتکب مومن ہمیشہ جہنم میں نہیں رہیں گے۔
   شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع، حدیث\صفحہ نمبر: 69   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1253  
´نیکی اور صلہ رحمی کا بیان`
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں قطع رحمی کرنے والا داخل نہیں ہو گا۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1253»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الأدب، باب إثم القاطع، حديث:5984، ومسلم، البر والصلة، باب صلة الرحم وتحريم قطيعتها، حديث:2556.»
تشریح:
1. اس حدیث میں قطع رحمی کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا آدمی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
2.قطع رحمی کبیرہ گناہ ہے۔
اور جنت میں داخل نہ ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ اس جرم کا مرتکب فی الفور جنت میں نہیں جائے گا بلکہ اپنے اس گناہ کی سزا بھگتنے کے بعد جنت میں جائے گا۔
یا یہ مفہوم ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والا مستحق تو اسی سزا کا ہے الا یہ کہ اسے رحمت الٰہی ڈھانپ لے۔
واللّٰہ أعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1253   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.