جریری نے عبداللہ بن بریرہ سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل روایت کی، مگر انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوتھی مرتبہ فرمایا: ”اس کے لیے جو چاہے۔“
مصنف صاحب اپنے دوسرے استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں، مگر اس میں یہ ہے کہ آپﷺ نے چوتھی مرتبہ فرمایا: ”لِمَنْ شَاءَ“ جو چاہے (پڑھے)۔