الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: نیکی اور صلہ رحمی
Chapters on Righteousness And Maintaining Good Relations With Relatives
62. باب مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
62. باب: اخلاق حسنہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2004
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء، حدثنا عبد الله بن إدريس، حدثني ابي، عن جدي، عن ابي هريرة، قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن اكثر ما يدخل الناس الجنة، فقال: " تقوى الله وحسن الخلق "، وسئل عن اكثر ما يدخل الناس النار، فقال: " الفم والفرج "، قال ابو عيسى: هذا حديث صحيح غريب، وعبد الله بن إدريس هو ابن يزيد بن عبد الرحمن الاودي.(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْثَرِ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّةَ، فَقَالَ: " تَقْوَى اللَّهِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ "، وَسُئِلَ عَنْ أَكْثَرِ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ، فَقَالَ: " الْفَمُ وَالْفَرْجُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ هُوَ ابْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَوْدِيُّ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو بکثرت جنت میں داخل کرے گی تو آپ نے فرمایا: اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق پھر آپ سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو بکثرت جہنم میں داخل کرے گی تو آپ نے فرمایا: منہ اور شرمگاہ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث صحیح غریب ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الزہد 29 (4246) (تحفة الأشراف: 14847)، و مسند احمد (2/291، 392، 442) (حسن الإسناد)»

وضاحت:
۱؎: اللہ کا خوف اور اچھے اخلاق جس کے اندر پائے جائیں اس سے بہتر شخص کوئی نہیں ہے، اسی طرح جو شخص اپنی زبان اور شرمگاہ کی حفاظت نہ کر سکے اس سے زیادہ بدنصیب کوئی نہیں ہے، کیونکہ دین کا سارا دارومدار اسی پر ہے، ہر طرح کی برائی کا صدور انہیں سے ہوتا ہے، اس لیے جس نے ان دونوں کی حفاظت کی وہ خوش نصیب ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد

   جامع الترمذي2004عبد الرحمن بن صخرأكثر ما يدخل الناس الجنة فقال تقوى الله حسن الخلق أكثر ما يدخل الناس النار فقال الفم الفرج
   سنن ابن ماجه4246عبد الرحمن بن صخرأكثر ما يدخل الجنة قال التقوى حسن الخلق أكثر ما يدخل النار قال الأجوفان الفم الفرج
   بلوغ المرام1327عبد الرحمن بن صخر أكثر ما يدخل الجنة تقوى الله وحسن الخلق

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4246  
´گناہوں کو یاد کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سے کام لوگوں کو زیادہ تر جنت میں داخل کریں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تقویٰ (اللہ تعالیٰ کا خوف) اور حسن خلق (اچھے اخلاق)، اور پوچھا گیا: کون سے کام زیادہ تر آدمی کو جہنم میں لے جائیں گے؟ فرمایا: دو کھوکھلی چیزیں: منہ اور شرمگاہ۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4246]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
تقویٰ اللہ سے ڈرنے اور گناہوں سے بچنے کا نام ہے۔
اور خوش اخلاقی انسانوں پر ظلم وزیادتی کرنے سے اور بُرا سلوک کرنے سے باز رکھتی ہے۔
اس طرح تقویٰ سے حقوق اللہ صحیح ادا ہوتے ہیں۔
اور خوش اخلاقی سے حقوق العباد، ان دونوں کی ادایئگی یقیناً جنت کے حصول کا ذریعہ ہے۔

(3)
منہ کے گناہوں میں حرام رزق کھانا بھی ہے۔
جس کی وجہ سے نیکیاں قبول نہیں ہوتیں۔
اور زبان کے گناہ بھی مثلا جھوٹ غیبت گالی گلوچ وغیرہ۔
جن سے لوگوں میں فساد پیدا ہوتا اور بڑھتا ہے۔
یہ دونو ں قسم کے گناہ بڑے گناہ ہیں۔

(4)
شرم گاہ کا گناہ زنا ہے۔
جوکبیرہ گناہ ہے۔
اور معاشرے میں بے شمارخرابیاں پیدا کرنے کاباعث ہے۔
زبان کے گناہ (غیر محرم سے ناجائز بات چیت وغیرہ)
آنکھ کے گناہ (نا محرم کو دیکھنا)
ہاتھ کے گناہ (نا محرم کو چھونا یا خط وغیرہ لکھنا او ر فون کرنا)
پاؤں کے گناہ (بدکاری کے لئے چل کے جانا)
وغیرہ سب اسی بڑے گناہ کے لئے کئے جاتے ہیں۔
جن کی وجہ سے انسان جہنم میں پہنچ جاتاہے۔

(4)
منہ اور شرم گاہ کے گناہوں سے بچنے والے کے بارے میں امید کی جاسکتی ہے کہ وہ دوسرے گناہوں سے بھی بچ جائےگا۔
اور جنت میں چلاجائےگا۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 4246   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1327  
´مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو چیز اکثر جنت میں جانے کا سبب بنے گی وہ اللہ کا ڈر اور حسن خلق ہے۔ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1327»
تخریج:
«أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في حسن الخلق، حديث:2004، والحاكم:4 /324.»
تشریح:
1.اس حدیث میں تقویٰ اور حسن خلق اختیار کرنے والوں کو دخول جنت کا مژدہ اور خوشخبری سنائی گئی ہے۔
2. تقویٰ کے معنی ہیں: اوامر پر عمل کرنا اور منہیات و نواہی سے رک جانا۔
اور حسن خلق‘ اچھے عمل و کردار کا نام ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسلام میں تقویٰ اور حسن خلق کا کیا مقام و مرتبہ ہے اور اس کی کتنی اہمیت و فضیلت ہے۔
اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ جنت مخلوق ہے اور موجود ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1327   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2004  
´اخلاق حسنہ کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو بکثرت جنت میں داخل کرے گی تو آپ نے فرمایا: اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق پھر آپ سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو بکثرت جہنم میں داخل کرے گی تو آپ نے فرمایا: منہ اور شرمگاہ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2004]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اللہ کا خوف اور اچھے اخلاق جس کے اندر پائے جائیں اس سے بہتر شخص کوئی نہیں ہے،
اسی طرح جو شخص اپنی زبان اور شرمگاہ کی حفاظت نہ کرسکے اس سے زیادہ بدنصیب کوئی نہیں ہے،
کیوں کہ دین کا سارا دارومدار اسی پر ہے،
ہر طرح کی برائی کا صدور انہیں سے ہوتا ہے،
اس لیے جس نے ان دونوں کی حفاظت کی وہ خوش نصیب ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2004   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.