الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
The Chapters on Divorce
1. بَابُ : الطَّلاَقِ
1. باب: ہمیں سوید بن سعید نے بیان کیا۔
حدیث نمبر: 2016
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی پھر رجوع کر لیا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الطلاق 38 (2283)، سنن النسائی/الطلاق 76 (3590)، (تحفة الأشراف: 10493)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الطلاق 2 (2310) (صحیح)» ‏‏‏‏

It was narrated from 'Umar bin Khattab that: the Messenger of Allah divorced Hafsah then took her back.
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

   سنن أبي داود2283عبد الله بن عباسطلق حفصة ثم راجعها
   سنن ابن ماجه2016عبد الله بن عباسطلق حفصة ثم راجعها
   سنن النسائى الصغرى3590عبد الله بن عباسطلق حفصة ثم راجعها

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2016  
´ہمیں سوید بن سعید نے بیان کیا۔`
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی پھر رجوع کر لیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2016]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  امام العصر الشیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے ارواء الغلیل میں، مذکورہ بالاحدیث کے ضمن میں ایک روایت بیان کی ہے جس میں یہ وضاحت موجود ہے کہ اللہ تعالی نے نبئ اکرم ﷺ کو حکم دیا تھا کہ رجوع فرما لیں اور کہا تھا کہ وہ روزہ رکھنے والی اور عبادت کرنے والی خاتون ہیں اور جنت میں آپ کی بیوی ہیں۔
دیکھئے: (إلارواء: 7؍158، 159، تحت حدیث: 2077)
اس میں حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت ہے کہ اللہ نے اپنے نبی کو انہیں زوجیت میں رکھنے کا حکم دیا۔

(2)
طلاق دینا جائز ہے لیکن بلاوجہ طلاق دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

(3)
  طلاق کے بعد رجوع کرلینے سے بیوی کو وہ تمام حقوق حاصل ہوجاتےہیں جو طلاق سے پہلے حاصل تھے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2016   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2283  
´رجعت (طلاق واپس لے لینے) کا بیان۔`
عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دی پھر آپ نے ان سے رجعت کر لی۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2283]
فوائد ومسائل:
1: پہلی اور دوسری طلاق کے بعد عدت کے دوران میں رجوع کیا جا سکتا ہے اور چاہیے کہ دو گواہ ضرور بنائے جائیں
2: حضرت حفصہ رضی اللہ سے رجوع کے بارے میں جناب قیس بن زید (تابعی صغیر) کی مرسل روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جبرئیل میرے پاس آئے اور کہا کہ حفصہ سے رجوع فرما لیں۔
یہ بہت روزے رکھنے والی اور بہت قیام کرنے والی خاتون ہیں اور جنت میں آپ کی بیوی ہیں. (ارواء الغلیل‘ حدیث:2077)
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2283   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.