الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2209
´فتنوں سے متعلق ایک اور باب۔`
حذیفہ بن یمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک بیوقوفوں کی اولاد دنیا میں سب سے زیادہ خوش نصیب نہ ہو جائیں“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2209]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مفہوم یہ ہے کہ ایسے بیوقوفوں،
لئیموں اور غلاموں کو امارت اور تونگری حاصل ہوگی جن میں غلامی،
بیوقوفی اور حماقت نسل درنسل چلی آرہی ہے۔
نوٹ:
(شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے،
ورنہ اس کے راوی ”عبد اللہ بن عبد الرحمن اشہلی“ ضعیف ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2209