الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
7. باب صفة الصلاة
7. نماز کی صفت کا بیان
७. “ नमाज़ पढ़ने का सुन्नत तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 223
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن عبد الله بن ابي اوفى رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: إني لا استطيع ان آخذ من القرآن شيئا فعلمني ما يجزئني عنه. فقال: «‏‏‏‏قل: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم» ‏‏‏‏ الحديث.رواه احمد وابو داود والنسائي،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والدارقطني والحاكم.وعن عبد الله بن أبي أوفى رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: إني لا أستطيع أن آخذ من القرآن شيئا فعلمني ما يجزئني عنه. فقال: «‏‏‏‏قل: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم» ‏‏‏‏ الحديث.رواه أحمد وأبو داود والنسائي،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والدارقطني والحاكم.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں قرآن میں سے کچھ بھی یاد نہیں رکھ سکتا۔ لہذا مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جو (میری نماز کے لئے) اس کی جگہ کافی ہو جائے۔ فرمایا «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم» پڑھ لیا کرو۔
الحدیث اس روایت کو احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور دارقطنی اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔
हज़रत अब्दुल्लाह बिन अबु ओफ़ा रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि एक व्यक्ति नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के पास आया और कहा कि मैं क़ुरान में से कुछ भी याद नहीं रख सकता । इसलिए मुझे कोई ऐसी चीज़ सिखा दें जो (मेरी नमाज़ के लिए) उस की जगह काफ़ी हो जाए । फ़रमाया ’’ « سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم » पढ़ लिया करो ।”
अलहदीस इस रिवायत को अहमद, अबू दाऊद और निसाई ने रिवायत किया है । इब्न हब्बान और दरक़ुतनी और हाकिम ने सहीह ठहराया है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب ما يجزيء الأمي والأعجمي من القراءة، حديث:832، والنسائي، الافتتاح، حديث:925، وأحمد:4 /353، 356، 382، وابن حبان(الإحسان):3 /148، حديث:1807، والحاكم:1 /241، صححه علي شرط البخاري، ووافقه الذهبي.»

Narrated 'Abdullah bin Abi Aufa (RA): A man came to the Prophet (ﷺ) and said, "I cannot memorize anything from the Qur'an, so teach me something which can be a substitute for me." He said, "Say Subhan Allah (Allah is Free of Imperfections) walhamdu lillah (and praise is to Allah), wa la ilaha illa-Allah (and there is nothing worthy of worship except Allah), wallahu akbar (and Allah is the Most Great), wa la hawla wa la quwwata illa billah al-'Ali al-'Adheem (and there is no might and no strength but in Allah, the Most High, the Supreme)" [Reported by Ahmad, Abu Dawud and An-Nasa'i; and Ibn Hibban, ad-Daraqutni and Al-Hakim graded it Sahih (authentic)].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن

   سنن أبي داود832عبد الله بن علقمةسبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم قال يا رسول الله هذا لله فما لي قال قل اللهم ارحمني وارزقني وعافني واهدني فلما قام قال هكذا بيده فقال رسول الله أما هذا فقد ملأ يده
   بلوغ المرام223عبد الله بن علقمة‏‏‏‏قل: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم
   مسندالحميدي734عبد الله بن علقمةسبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 223  
´نماز میں اگر کسی کو قرآن پاک میں سے کچھ بھی نہیں`
«. . . وعن عبد الله بن ابي اوفى رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: إني لا استطيع ان آخذ من القرآن شيئا فعلمني ما يجزئني عنه. فقال: ‏‏‏‏قل: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم . . .»
. . . سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں قرآن میں سے کچھ بھی یاد نہیں رکھ سکتا۔ لہذا مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جو (میری نماز کے لئے) اس کی جگہ کافی ہو جائے۔ فرمایا «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم» پڑھ لیا کرو . . . [بلوغ المرام/كتاب الصلاة: 223]

لغوی تشریح:
«فَعَلِّمْنِي» تعلیم سے امر کا صیغہ ہے۔
«مَا يُجْزِئُنِي» زا کے بعد ہمزہ ہے، معنی یہ ہیں کہ جو میرے لیے کافی ہو جائے۔
«مِنْهُ» قرآن کے بدلے میں۔
«حَوْلَ» قدرت اور حیلہ۔

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اگر کسی کو قرآن پاک میں سے کچھ بھی نہیں آتا تو مجبوری کی صورت میں یہ کلمات پڑھنے سے نماز ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں شارح مصابیح نے اشارہ کیا ہے کہ اس سائل کا سوال یہ تھا کہ میں فوری طور پر کچھ یاد نہیں کر سکتا جبکہ نماز فرض ہو چکی ہے، تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ کلمات تعلیم فرمائے۔ [عون المعبود]
➋ اس روایت سے اگر کوئی یہ استدلال کرے کہ سورہ فاتحہ نماز میں فرض نہیں ہے تو یہ سینہ زوری ہے ورنہ کہاں مجبوری کی حالت اور کہاں غیر مجبوری۔ یہ آدمی تو معذور تھا، اس لیے معذوری کے دور ہونے تک اسے متبادل راستہ بتلایا گیا ہے۔ معذور کے لیے شریعت مطہرہ نے بہرصورت رعایت ملحوظ رکھی ہے۔ عارضی رعایت سے احکام میں تغیر و تبدل نہیں ہو جاتا۔ ایک معذور آدمی اگر یہ کہے کہ میں وضو نہیں کر سکتا اور کہا جائے کہ بھئی پھر تم تیمم کرلو تو کیا اس کا یہ مطلب لینا صحیح ہو گا کہ اب وضو فرض ہی نہیں رہا۔ کوئی بھی اس کا قائل نہیں کہ عدم استطاعت وضو کی صورت میں تیمّم کا مشورہ وضو کی فرضیت ساقط کر دے گا۔ اس لیے مجبوری کی صورت میں اگر ان کلمات کے پڑھنے کا حکم دیا گیا تو اس سے فاتحہ کی فرضیت کیسے ساقط ہو گئی؟

راویٔ حدیث: (سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما) ان کی کنیت ابومحمد یا ابومعاویہ ہے۔ ان کے والد کا نام علقمہ بن حارث اسلمی ہے۔ خود بھی شرف صحابیت سے سرفراز ہوئے اور باپ بھی۔ باپ بیٹا دونوں صحابی ہیں۔ صلح حدیبیہ اور خیبر میں شریک ہوئے اور بعد والے غزوات میں بھی حصہ لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کوفہ منتقل ہو گئے۔ 87ھ میں وفات پائی۔ کوفہ میں وفات پانے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابی ہیں۔ ان کی بینائی جاتی رہی تھی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 223   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 832  
´ان پڑھ (اُمّی) اور عجمی کے لیے کتنی قرآت کافی ہے؟`
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: میں قرآن میں سے کچھ نہیں پڑھ سکتا، اس لیے آپ مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجئیے جو اس کے بدلے مجھے کفایت کرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله» کہا کرو، اس نے پھر عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ تو اللہ کی تعریف ہوئی، میرے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہا کرو «اللهم ارحمني وارزقني وعافني واهدني» اے پروردگار! مجھ پر رحم فرما، مجھے روزی دے، مجھے عافیت دے اور مجھ کو ہدایت دے، جب وہ شخص کھڑا ہوا تو اس نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا ۱؎ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تو اپنا ہاتھ خیر سے بھر لیا۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 832]
832۔ اردو حاشیہ:
سابقہ احادیث سے ثابت ہوا ہے کہ کم از کم قرات فاتحہ واجب ہے۔ لہٰذا جو کوئی ازحد عاجز ہو اور کسی بھی معقول سبب سے سورۃ فاتحہ قرآن مجید پڑھنے یا یاد رکھنے پر قادر نہ ہو تو اسے مذکورہ بالا ذکر سے اپنی نماز پوری کرنی چاہیے۔ اس قسم کے دیگر کلمات طیبات پڑھا کرے۔ شارح مصابیح نے اشارہ کیا ہے کہ اس سائل کا سوال یہ تھا کہ میں فوری طور پر کچھ یاد نہیں کر سکتا۔ جب کہ نماز فرض ہو چکی ہے تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ کلمات تعلیم فرمائے۔ [عون المعبود]
بہرحال بوڑھے کھوسٹ مردوں عورتوں اور کمزور عقل افراد کے لئے رخصت ہے کہ وہ اس قسم کے ذکر سے اپنی نماز پڑھ سکتے ہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 832   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.