الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
The Book of Sales (Bargains)
110. بَابُ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ:
110. باب: مدبر کا بیچنا کیسا ہے؟
(110) Chapter. The sale of Mudabbar (i.e., a slave who is promised by his master to be manumitted after the latter’s death).
حدیث نمبر: 2231
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا قتيبة، حدثنا سفيان، عن عمرو، سمع جابر بن عبد الله رضي الله عنه، يقول: باعه رسول الله صلى الله عليه وسلم.(مرفوع) حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: بَاعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عمرو نے، انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا تھا کہ مدبر غلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچا تھا۔

Narrated Jabir bin `Abdullah: Allah's Apostle sold a Mudabbar.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 34, Number 434



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2231  
2231. حضرت جابر ؓ ہی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ (ایک دفعہ) رسول اللہ ﷺ نے آقا کے مرنے کے بعد آزاد ہونے والے غلام کوفروخت کردیا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2231]
حدیث حاشیہ:
(1)
احادیث میں صراحت ہے کہ غلام کانام یعقوب،اس کے آقا کا نام ابو مذکور انصاری،جس نے خریدا وہ نعیم بن عبداللہ اور انھوں نے آٹھ سودرہم کے عوض خریدا تھا۔
اس کا مالک چونکہ مقروض تھا اور اس کی غلام کے علاوہ اور کوئی جائیداد نہ تھی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فروخت کردیا۔
(2)
اس سے قرض کی نزاکت کا پتہ چلتا ہے کہ اس کی خاطر مدبر غلام کو نیلام کیا جاسکتا ہے، حالانکہ اس غلام نے اپنے آقا کی وفات کے بعد آزاد ہوجانا تھا۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 2231   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.