الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2345
´سحری کے کھانے کو «غداء»(دوپہر کا کھانا) کہنے کا بیان۔` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجور مومن کی کتنی اچھی سحری ہے۔“[سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2345]
فوائد ومسائل: کجھور سر تا پا ایک مبارک درخت ہے۔ اور اس کا پھل سحری اور افطاری میں استعمال کرنا مستحب ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2345