ابن ابی عمر مکی نے کہا: ہمیں سفیان نے عمرو بن دینار سے حدیث سنائی کہا: مجھے وہب بن منبہ نے۔۔۔ جب میں صنعاء میں ان کے پاس ان کے گھر گیا اور انہوں نے مجھے اپنے گھر کے درخت سے اخروٹ کھلائے۔۔۔ اپنے بھائی سے حدیث بیان کی۔ انہوں نے کہا: میں نے معاویہ بن ابی سفیان کو یہ کہتے ہوئے سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے۔۔۔ (آگے) اسی (پچھلی) حدیث کے مطابق بیان کیا۔
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں میں وہب بن منبہ کے گھر صنعاء ان کے پاس گیا تو انھوں نے مجھےاپنے گھر کے اخروٹ کھلائے اور اپنے بھائی سے حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مذکورہ روایت سنائی۔