الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
7. باب صفة الصلاة
7. نماز کی صفت کا بیان
७. “ नमाज़ पढ़ने का सुन्नत तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 249
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي مسعود الانصاري رضي الله عنه قال: قال بشير بن سعد: يا رسول الله! امرنا الله ان نصلي عليك،‏‏‏‏ فكيف نصلي عليك؟ فسكت ثم قال:«‏‏‏‏قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد،‏‏‏‏ والسلام كما علمتم» . رواه مسلم. وزاد ابن خزيمة: فكيف نصلي عليك إذا نحن صلينا عليك في صلاتنا؟.وعن أبي مسعود الأنصاري رضي الله عنه قال: قال بشير بن سعد: يا رسول الله! أمرنا الله أن نصلي عليك،‏‏‏‏ فكيف نصلي عليك؟ فسكت ثم قال:«‏‏‏‏قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد،‏‏‏‏ والسلام كما علمتم» . رواه مسلم. وزاد ابن خزيمة: فكيف نصلي عليك إذا نحن صلينا عليك في صلاتنا؟.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے لہذا ہم کس طرح آپ پر درود بھیجیں؟ تھوڑے سے توقف کے بعد فرمایا اس طرح کہا کرو «اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد» اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے رحمت نازل فرمائی ابراھیم علیہ السلام پر اور برکت نازل فرما محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جس طرح تو نے برکت نازل فرمائی ابراھیم علیہ السلام پر دونوں جہانوں میں۔ یقیناً تو ستودہ صفات ہے اور بزرگ ہے اور رہا سلام تو اس کا علم تمہیں سکھلا دیا گیا ہے۔ (مسلم) اور ابن خزیمہ نے اس میں اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ہم جب نماز پڑھ رہے ہوں تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کس طرح پڑھیں۔
हज़रत अबु मसऊद अंसारी रज़िअल्लाहुअन्ह रिवायत करते हैं कि बशीर बिन सअद रज़िअल्लाहुअन्ह ने कहा या रसूल अल्लाह ! अल्लाह तआला ने हमें आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम पर दरूद भेजने का हुक्म दिया है इसलिए हम किस तरह आप पर दरूद भेजें ? थोड़ा सा ठहर कर कहा ’’ इस तरह कहा करो « اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد » ऐ अल्लाह ! मुहम्मद (सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम) और आल मुहम्मद (सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम) पर दया कर जिस तरह तू ने दया की थी इब्राहीम अलैहिस्सलाम पर और बरकत दे मुहम्मद (सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम) और मुहम्मद (सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम) की आल को जिस तरह तू ने बरकत दी थी इब्राहीम अलैहिस्सलाम पर दोनों जहानों में । बेशक तेरी ही ताअरीफ़ है तू ही महान है और रहा सलाम तो इस के बारे में तुम्हें सिखला दिया गया है ।” (मुस्लिम)
और इब्न ख़ुज़ैमा ने इस में इतनी बढ़ोतरी की है कि जब हम नमाज़ पढ़ रहे हों तो उस समय आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम पर दरूद किस तरह पढ़ें ।

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب الصلاة علي النبي صلي الله عليه وسلم بعد التشهد، حديث:405، وابن خزيمة:1 /351، حديث:711.»

Narrated Abu Mas'ud Al-Ansari (RA): Bashir bin Sa'd said, "Allah has commanded us to invoke blessings on you, O Messenger of Allah! But how should we bless you?" Allah's Messenger (ﷺ) kept quiet (a while) and then said, "Say: 'O Allah, bless Muhammad and the members of his family as You have blessed Ibrahim, and grant favours to Muhammad and the members of his family as You have granted favours to Ibrahim. In the worlds You are indeed Praiseworthy and Glorious.' And the Taslim is as you know. [Reported by Muslim]. Ibn Khuzaimah added to it: "How should we invoke blessings on you, whenever we invoke blessing on you in our prayers?"
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 249  
´نماز کی صفت کا بیان`
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے لہذا ہم کس طرح آپ پر درود بھیجیں؟ تھوڑے سے توقف کے بعد فرمایا اس طرح کہا کرو «اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد» اے اللہ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور آل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے رحمت نازل فرمائی ابراھیم علیہ السلام پر اور برکت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور آل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر جس طرح تو نے برکت نازل فرمائی ابراھیم علیہ السلام پر دونوں جہانوں میں۔ یقیناً تو ستودہ صفات ہے اور بزرگ ہے اور رہا سلام تو اس کا علم تمہیں سکھلا دیا گیا ہے۔ (مسلم) اور ابن خزیمہ نے اس میں اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ہم جب نماز پڑھ رہے ہوں تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کس طرح پڑھیں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) «بلوغ المرام/حدیث: 249»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الصلاة، باب الصلاة علي النبي صلي الله عليه وسلم بعد التشهد، حديث:405، وابن خزيمة:1 /351، حديث:711.»
تشریح:
1. اس حدیث سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز میں درود و سلام بھیجنا واجب معلوم ہوتا ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ سمیت بہت سے ائمہ رحمہم اللہ اسے واجب ہی قرار دیتے ہیں۔
2. درود شریف کے مختلف الفاظ احادیث میں مروی ہیں جس کی تفصیل جلاء الأَفہام اور القول البدیع میں موجود ہے۔
اور صحیح ترین روایت جو نماز میں درود شریف پڑھنے کی ہے وہ یہی ہے۔
3. آل میں لغوی اعتبار سے گو آپ پر ایمان لانے والے تمام مومن و متقی بھی مراد ہیں مگر صحیح بات یہ ہے کہ یہاں اس سے آپ کے وہ رشتے دار مراد ہیں جن پر صدقہ و زکاۃ حرام ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ان کا نام عقبہ بن عمرو بن ثعلبہ ہے اور ابومسعود ان کی کنیت ہے۔
انصار مدینہ میں سے ہونے کی بنا پر انصاری کہلائے۔
بدر میں شامل ہوئے۔
جلیل القدر اور بزرگ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے تھے۔
بیعت عقبہ ثانیہ میں شریک تو تھے مگر کم سن تھے۔
کوفہ میں رہائش پذیر ہوئے اور وہیں وفات پائی۔
اور ایک قول یہ بھی ہے کہ ۴۰ ہجری کے بعد انھوں نے مدینہ میں وفات پائی۔
«حضرت بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ابونعمان کنیت ہے۔
بشیر (یہ تصغیر نہیں ہے بلکہ فَعِیل کا وزن ہے۔
)
بن سعد بن ثعلبہ بن جُلاس (جیم کے ضمہ کے ساتھ) یا خلاس (خا کے فتحہ اور لام کی تشدید کے ساتھ۔
)
انصار میں سے ہونے کی وجہ سے انصاری اور قبیلہ ٔخزرج میں سے ہونے کی وجہ سے خزرجی کہلائے۔
بدر اور بیعت عقبہ میں شامل ہونے والے صحابی تھے۔
احد و خندق اور بعد کے معرکوں میں شامل رہے۔
عین تمر میں ۱۳ ہجری کو شہید ہوئے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 249   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.