براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حنین کے دن مشرکوں سے مڈبھیڑ ہوئی تو وہ چھٹ گئے (یعنی شکست کھا کر ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر سے اتر کر پیدل چلنے لگے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 1820)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجھاد 15 (1688) (صحیح)»
Al Bara said “When the Prophet ﷺ fought the polytheists in the battle of Hunain, they (the Muslims) retreated, he (the Prophet) came down from his mule and walked on foot.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2652
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (3042) صحيح مسلم (1776)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2658
´مڈبھیڑ کے وقت سواری سے اتر کر پیدل چلنے کا بیان۔` براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حنین کے دن مشرکوں سے مڈبھیڑ ہوئی تو وہ چھٹ گئے (یعنی شکست کھا کر ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر سے اتر کر پیدل چلنے لگے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2658]
فوائد ومسائل: مجاہد دوران جہاد میں حسب احوال کوئی انداز بھی اختیار کرے روا ہے۔ اور نبی ﷺ سب مسلمانوں سے بڑھ کر بہادر دلیر اور عزم وثبات کے پیکرتھے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2658