الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
حدیث نمبر: 281
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا مسدد، قال‏:‏ حدثنا ابو عوانة، عن سهيل بن ابي صالح، عن صفوان بن ابي يزيد، عن القعقاع بن اللجلاج، عن ابي هريرة قال‏:‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏ ”لا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في جوف عبد ابدا، ولا يجتمع الشح والإيمان في قلب عبد ابدا‏.‏“حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ اللَّجْلاَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”لاَ يَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ فِي جَوْفِ عَبْدٍ أَبَدًا، وَلاَ يَجْتَمِعُ الشُّحُّ وَالإِيمَانُ فِي قَلْبِ عَبْدٍ أَبَدًا‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بندے کے پیٹ میں اللہ کی راہ میں پڑنے والا غبار اور جہنم کا دھواں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے، اسی طرح بخل اور ایمان بھی کسی بندے کے دل میں اکٹھے نہیں ہو سکتے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه النسائي، الجهاد، فضل من عمل فى سبيل الله على قدمه: 3112 و روى ابن ماجة شطره الأول: 2774 - المشكاة: 3838»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 281  
1
فوائد ومسائل:
(۱)بخل کی شدید ترین صورت کا نام شح ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک مال کو لالچ اور حرص کی بنا پر کسی کو نہ دینا شح کہلاتا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ بخل صرف مال میں ہوتا ہے جبکہ الشح مال اور دیگر معروف کاموں میں ہوتا ہے، یعنی کسی کے ساتھ مالی طور پر یا کسی اور طریقے سے بھی تعاون نہ کرنا شح کہلاتا ہے۔ (النهایة)
(۲) ایسا بخل جو واجبات کی تکمیل میں رکاوٹ ہو یا بندوں پر ظلم پر آمادہ کرے حرام ہے اور ایسے بخل کی صورت میں انسان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ مومن کے اندر یہ برائی نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ اس قدر خود غرض ہو۔
(۳) اس میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے کی فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ اللہ کی راہ میں گرد آلود ہونے والے قدم دوزخ میں نہیں جائیں گے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 281   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.