مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3228
´چھپکلی مارنے کا حکم۔` ام شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلیوں کے مارنے کا حکم دیا ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3228]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: وزع کا ترجمہ علماء نے گرگٹ اور بعض نے چھپکلی کیا ہے۔ دوسرا ترجمہ زیادہ صحیح ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3228