الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
9. باب صلاة التطوع
9. نفل نماز کا بیان
९. “ नफ़ली नमाज़ के नियम ”
حدیث نمبر: 292
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏افضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أفضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔ (مسلم)
हज़रत अबु हुरैरा रज़िअल्लाहुअन्ह रिवायत करते हैं कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ’’ फ़र्ज़ नमाज़ के बाद सबसे अच्छी नमाज़ रात की नमाज़ है ।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب فضل صوم المحرم، حديث:1163.»

Narrated Abu Hurairah (RA): Allah's Messenger (ﷺ) said: "The most excellent prayer after that which is obligatory is the (voluntary) late night prayer." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 292  
´نفل نماز کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 292»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الصيام، باب فضل صوم المحرم، حديث:1163.»
تشریح:
1. اس حدیث سے نماز تہجد کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔
اس کی فضیلت پر خود قرآن مجید شاہد ہے۔
2.کتب احادیث میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ فرض نماز کے بعد کون سی نماز افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: رات کے آخری حصے کی نماز۔
(صحیح مسلم‘ الصیام‘ باب فضل صوم المحرم‘ حدیث:۱۱۶۳) 3حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ بندے کو اپنے پروردگار سے تمام اوقات سے زیادہ تقرب رات کے آخری حصے میں حاصل ہوتا ہے۔
(مسند أحمد:۴ /۱۱۴‘ وسنن ابن ماجہ‘ إقامۃ الصلوات‘ باب ماجاء في الساعات التي تکرہ فیھا الصلاۃ‘ حدیث:۱۲۵۱) اس لیے بندگان الٰہی کو چاہیے کہ خواص کے زمرے میں شامل ہونے کے لیے شب بیداری کو اپنا معمول بنانے کی کوشش کریں۔
یہ بارگاہ رب العزت میں حاضری اور سرگوشی و مناجات کا سب سے اچھا موقع ہوتا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 292   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.