الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
141. بَابُ مَنْ أَصْبَحَ آمِنًا فِي سِرْبِهِ
141. جو شخص اپنے نفس اور اہل و عیال میں امن کی حالت میں صبح کرے
حدیث نمبر: 300
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا بشر بن مرحوم، قال‏:‏ حدثنا مروان بن معاوية، عن عبد الرحمن بن ابي شميلة الانصاري القبائي، عن سلمة بن عبيد الله بن محصن الانصاري، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”من اصبح آمنا في سربه، معافى في جسده، عنده طعام يومه، فكانما حيزت له الدنيا‏.‏“حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَرْحُومٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي شُمَيْلَةَ الأَنْصَارِيِّ الْقُبَائِيِّ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مِحْصَنٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ أَصْبَحَ آمِنًا فِي سِرْبِهِ، مُعَافًى فِي جَسَدِهِ، عِنْدَهُ طَعَامُ يَوْمِهِ، فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا‏.‏“
سیدنا عبیداللہ بن محصن انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح اس حال میں کرے کہ وہ اپنے اور اہل و عیال کے بارے میں بے خوف ہو، جسمانی طور پر عافیت میں ہو، ایک دن کا کھانا بھی اس کے پاس ہو تو وہ ایسے ہے جیسے وہ ساری دنیا کا مالک ہے۔

تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 372/5، بالإسناد نفسه و الترمذي: 2346 و ابن ماجه: 4141 - الصحيحة: 174»

قال الشيخ الألباني: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 300  
1
فوائد ومسائل:
(۱)انسان کی ساری محنت اور کوشش کا محور روٹی کپڑا اور مکان ہے اور مزید یہ ہے کہ اسے کسی قسم کا خوف نہ ہو۔ کوئی شخص ایک وقت میں دو ٹائم کا کھانا نہیں کھاسکتا، ایک سے زیادہ جوڑا زیب تن نہیں کرسکتا اور ایک ہی چارپائی یا بیڈ پر سو سکتا ہے۔ یہ انسان کی کل کائنات ہے لیکن وہ نہ جانے کیا کچھ کرتا ہے اور لامتناہی زندگی سے سرمو انحراف کرتا رہتا ہے حالانکہ ان کٹھن مراحل سے گزرنے کے لیے زیادہ سازو سامان کی ضرورت ہے۔
(۲) جب بنیادی ضرورتیں پوری ہوں اور انسان مصائب و آلام سے بھی بے خطر ہو تو اسے اللہ کا شکر بجا لانا چاہے کیونکہ مالی اور جسمانی عافیت کے ساتھ ضرورت پوری ہو جائے تو دنیا کی تمام نعمتیں انسان کو حاصل ہوگئیں۔ کیونکہ بہت مال والا انسان بھی ایک روز میں اتنا کچھ ہی استعمال کرتا ہے۔
(۳) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زہد و قناعت کا درس دیا ہے کہ اگر بنیادی ضرورت پوری ہو تو انسان کو اللہ کا شکر بجا لانا چاہیے۔ خوب سے خوب تر کا کوئی کنارہ نہیں اور ابن آدم کے پیٹ کو قبر کی مٹی ہی بھرتی ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 300   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.