الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3569
´نماز کے اخیر میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی دعاؤں اور معوذات کا بیان۔`
زبیر بن عوام رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی صبح ایسی نہیں ہے کہ اللہ کے بندے صبح کرتے ہوں اور اس صبح میں کوئی پکار کر کہنے والا یہ نہ کہتا ہو کہ «سبحان الملك القدوس» کی تسبیح پڑھا کرو۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3569]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ایک روایت میں (سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ) ہے تب معنی ہوگا (سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ) پڑھاکرو،
یا پاک ہے،
(الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ) (یعنی: اللہ تعالیٰ)
نوٹ:
(سند میں ”موسیٰ بن عبیدہ“ ضعیف،
اور ان کے استاذ ”محمد بن ثابت“ مجہول ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3569