الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: علم کے مسائل
Knowledge (Kitab Al-Ilm)
10. باب فَضْلِ نَشْرِ الْعِلْمِ
10. باب: علم پھیلانے کی فضیلت کا بیان۔
Chapter: The virtue of spreading knowledge.
حدیث نمبر: 3661
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا عبد العزيز بن ابي حازم، عن ابيه، عن سهل يعني ابن سعد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" والله لان يهدي الله بهداك رجلا واحدا خير لك من حمر النعم".
(مرفوع) حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلٍ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَاللَّهِ لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ بِهُدَاكَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اللہ کی، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے (جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں) بہتر ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4730)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجھاد 102(2942)، 143 (3009)، المناقب 1 (3701)، المغازي 38 (4210)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 4 (2406)، مسند احمد (1/185) (صحیح)» ‏‏‏‏

Sahl bin Saad reported the prophet ﷺ as saying: I swear on Allah, it will be better for you that Allah should give guidance to one man through your agency than that you should acquire the red ones among the camels.
USC-MSA web (English) Reference: Book 25 , Number 3653


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (3701) صحيح مسلم (2406)

   سنن أبي داود3661سهل بن سعدلأن يهدي الله بهداك رجلا واحدا خير لك من حمر النعم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3661  
´علم پھیلانے کی فضیلت کا بیان۔`
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اللہ کی، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے (جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں) بہتر ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب العلم /حدیث: 3661]
فوائد ومسائل:
فائدہ: اس حدیث میں داعی۔
مبلغ۔
استاذ اور مربی حضرات کی بہت بڑی فضیلت ہے اور یہ دائرہ اپنی اولاد عزیز واقارب حلقہ احباب اور اجنبی طلبہ وسامعین سب کو محیط ہے۔
اس لئے امربالمعروف اورنہی عن المنکر کا فریضہ قول وعمل ہرطرح سے ہر حال میں ادا کرتے رہنا چاہیے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3661   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.