الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
The Virtues and Merits of The Companions of The Prophet
9. بَابُ مَنَاقِبُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ الْقُرَشِيِّ الْهَاشِمِيِّ أَبِي الْحَسَنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
9. باب: ابوالحسن علی بن ابی طالب القرشی الہاشمی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(9) Chapter. The merits of Ali bin Abi Talib Al-Qurashi Al-Hashimi, Abul-Hasan.
حدیث نمبر: 3704
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا محمد بن رافع، حدثنا حسين، عن زائدة، عن ابي حصين، عن سعد بن عبيدة، قال: جاء رجل إلى ابن عمر فساله عن عثمان فذكر عن محاسن عمله، قال: لعل ذاك يسوءك، قال: نعم، قال: فارغم الله بانفك ثم ساله عن علي فذكر محاسن عمله، قال: هو ذاك بيته اوسط بيوت النبي صلى الله عليه وسلم، ثم قال: لعل ذاك يسوءك، قال: اجل، قال: فارغم الله بانفك انطلق فاجهد علي جهدك".(موقوف) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ عَنْ عُثْمَانَ فَذَكَرَ عَنْ مَحَاسِنِ عَمَلِهِ، قَالَ: لَعَلَّ ذَاكَ يَسُوءُكَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَرْغَمَ اللَّهُ بِأَنْفِكَ ثُمَّ سَأَلَهُ عَنْ عَلِيٍّ فَذَكَرَ مَحَاسِنَ عَمَلِهِ، قَالَ: هُوَ ذَاكَ بَيْتُهُ أَوْسَطُ بُيُوتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: لَعَلَّ ذَاكَ يَسُوءُكَ، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: فَأَرْغَمَ اللَّهُ بِأَنْفِكَ انْطَلِقْ فَاجْهَدْ عَلَيَّ جَهْدَكَ".
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے حسین نے، ان سے زائدۃ نے، ان سے ابوحصین نے، ان سے سعد بن عبیدہ نے بیان کیا کہ ایک شخص عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں آیا اور عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان کے محاسن کا ذکر کیا، پھر کہا کہ شاید یہ باتیں تمہیں بری لگی ہوں گی، اس نے کہا جی ہاں، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا اللہ تیری ناک خاک آلودہ کرے پھر اس نے علی رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا، انہوں نے ان کے بھی محاسن ذکر کئے اور کہا کہ علی رضی اللہ عنہ کا گھرانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا نہایت عمدہ گھرانہ ہے، پھر کہا شاید یہ باتیں بھی تمہیں بری لگی ہوں گی، اس نے کہا کہ جی ہاں، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بولے اللہ تیری ناک خاک آلودہ کرے، جا، اور میرا جو بگاڑنا چاہے بگاڑ لینا، کچھ کمی نہ کرنا۔

Narrated Sa`d bin 'Ubaida: A man came to Ibn `Umar and asked about `Uthman and Ibn `Umar mentioned his good deeds and said to the questioner. "Perhaps these facts annoy you?" The other said, "Yes." Ibn `Umar said, "May Allah stick your nose in the dust (i.e. degrade you)!' Then the man asked him about `Ali. Ibn `Umar mentioned his good deeds and said, "It is all true, and that is his house in the midst of the houses of the Prophet. Perhaps these facts have hurt you?" The questioner said, "Yes." Ibn `Umar said, "May Allah stick your nose in the dust (i.e. degrade you or make you do things which you hate) ! Go away and do whatever you can against me."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 57, Number 54



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3704  
3704. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، ان کے پاس ایک آدمی آیا اور حضرت عثمان ؓ کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے ان کے کچھ اچھے اعمال ذکرکیے، پھر فرمایا: شاید یہ باتیں تیرے لیے ناگوار ہوں!اس نے کہا: ہاں۔ انھوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تیری ناک خاک آلود کرے۔ پھر اس نے حضرت علی ؓ کے متعلق پوچھا تو آپ نے ان کی کچھ خوبیاں بیان کیں اور فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے گھروں کے درمیان ان کاگھر ہے۔ پھر کہا کہ شاید یہ باتیں بھی تجھے بری لگتی ہوں گی۔ اس نے کہا: ہاں۔ انھوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے ذلیل وخوار کرے!یہاں سے دفع ہوجااور میرے خلاف تو جو کرنا چاہتا ہے کرلے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3704]
حدیث حاشیہ:
پوچھنے والا نافع نامی خارجی تھا جو حضرت عثمان اور علی ؓ ہردو کو براسمجھتاتھا، عبداللہ بن عمر ؓ نے حضرت علی ؓ کی خاندانی شرافت کا ذکر کیا مگر خارجیوں نے سب کچھ بھلاکر حضرت علی کے خلاف سے خروج کیا اور ضلالت وغوایت کا شکار ہوئے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3704   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3704  
3704. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، ان کے پاس ایک آدمی آیا اور حضرت عثمان ؓ کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے ان کے کچھ اچھے اعمال ذکرکیے، پھر فرمایا: شاید یہ باتیں تیرے لیے ناگوار ہوں!اس نے کہا: ہاں۔ انھوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تیری ناک خاک آلود کرے۔ پھر اس نے حضرت علی ؓ کے متعلق پوچھا تو آپ نے ان کی کچھ خوبیاں بیان کیں اور فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے گھروں کے درمیان ان کاگھر ہے۔ پھر کہا کہ شاید یہ باتیں بھی تجھے بری لگتی ہوں گی۔ اس نے کہا: ہاں۔ انھوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے ذلیل وخوار کرے!یہاں سے دفع ہوجااور میرے خلاف تو جو کرنا چاہتا ہے کرلے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3704]
حدیث حاشیہ:

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے حضرت عثمان ؓ کے محاسن میں سے جیش عسرہ کی تیاری،بئررومہ کی خریداری اورحضرت علی ؓ کے محاسن میں سے بدرواُحد میں حاضری اور قلعہ خیبر کی فتح وغیرہ کا ذکر کیا ہے۔

معلوم ہوتا ہے کہ پوچھنے والا کوئی خارجی تھا جو حضرت عثمان ؓ اور حضرت علی دونوں کو بُرابھلا کہتا تھا۔
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے حضرت علی ؓ کی خاندانی شرافت اوررسول اللہ ﷺ سے ان کا قرب بیان کیا،اس کے باوجود خارجیوں نے حضرت علی ؓ کے خلاف بغاوت کی اور ضلالت وگمراہی کا شکار ہوئے۔
ایک روایت میں ہے کہ اس شخص نے کہا:
حضرت علی ؓ سے بغض رکھتاہوں تو حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے جواب دیا:
اللہ تعالیٰ تجھ سے بغض رکھے گا۔
(السنن الکبریٰ للنسائي: 138/5۔
رقم: 8492۔
وفتح الباري: 93/7)

   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3704   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.