الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: فتنوں سے متعلق احکام و مسائل
Chapters on Tribulations
34. بَابُ : خُرُوجِ الْمَهْدِيِّ
34. باب: مہدی علیہ السلام کے ظہور کا بیان۔
حدیث نمبر: 4086
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا احمد بن عبد الملك , حدثنا ابو المليح الرقي , عن زياد بن بيان , عن علي بن نفيل , عن سعيد بن المسيب , قال: كنا عند ام سلمة , فتذاكرنا المهدي , فقالت سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول:" المهدي من ولد فاطمة".
(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ , حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ , عَنْ زِيَادِ بْنِ بَيَانٍ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ , قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ , فَتَذَاكَرْنَا الْمَهْدِيَّ , فَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" الْمَهْدِيُّ مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ".
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ ہم ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، ہم نے مہدی کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ مہدی فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/المھدي 1 (4284)، (تحفة الأشراف: 18153) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

   سنن أبي داود4284هند بنت حذيفةالمهدي من عترتي من ولد فاطمة
   سنن ابن ماجه4086هند بنت حذيفةالمهدي من ولد فاطمة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4086  
´مہدی علیہ السلام کے ظہور کا بیان۔`
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ ہم ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، ہم نے مہدی کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ مہدی فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4086]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مہدی کے بارے میں شیعی روایات میں جو رطب ویابس درج کیا گیا ہے وہ درست نہیں مثلاً:
اس کا سامرا کے غار میں پوشیدہ ہونا اس کے پاس ذوالفقار حیدری کا ہونا اصل قرآن پاک اس کے پاس ہونا وغیرہ۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 4086   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.